دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۲)شرکت برادری کاجواب اوپرآگیا،اور اگرصاحب نصاب وقادر علی الاکتساب ہے تو اسے اب بھی صدقات واجبہ لینا جائز نہیں۔نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاتحل الصدقۃ لغنی ولذی مرۃ سویّ[1]۔

کسی مالدار کسی تندرست اورطاقتور کے لئے صدقہ وخیرات حلال نہیں۔(ت)

اور نظر مسبب جل وعلاء پررکھ کر جائزاسباب رزق کااختیارکرناہرگز منافی توکل نہیں،توکل ترک اسباب کانام نہیں بلکہ اعتماد علی الاسباب کا ترک ہے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اعقلھا وتوکّل علی اﷲ[2]۔

برتوکّل پائے اشتر راببند،واﷲ تعالٰی اعلم اونٹ کوباندھ کر اﷲ تعالٰی پربھروساکیجئے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۵۵:                              ازشہر محلہ پھوٹا دروازہ مسئولہ شیخ نعیم اﷲ صاحب چناں میاں       ۴شوال ۱۳۳۸ھ

ذمہ زید حقوق العباد ہوں تو ان کا کیاکفارہ ہے اور کفارہ نہ ہو تو سبکدوشی کی کیاضرورت ہے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

جس کامال دبایاہے فرض ہے کہ اُتنا مال اسے دے،وہ نہ رہا ہواس کے وارث کو دے،وہ نہ ہوں فقیرکودے،بے اس کے سبکدوش نہیں ہوسکتا،اور جسے علاوہ مال کچھ ایذادی ہو یابراکہاہو اس سے معافی مانگے یہاں تک کہ وہ معاف کردے،جس طرح ممکن ہومعافی لے،وہ نہ رہا ہواور تھامسلمان تو اس کے لئے صدقہ وتلاوت ونوافل کاثواب پہنچاتا رہے،اورکافر تھا تو کوئی علاج نہیں سوا اس کے کہ اپنے رب کی طرف رجوع اورتوبہ واستغفار کرتا رہے وہ مالک وقادرہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۵۶:                              ازشہر محلہ ذخیرہ مسئولہ منشی شوکت علی صاحب            ۲۴صفر ۱۳۳۹ھ

کیا ارشاد ہے اہل شریعت کا اس مسئلہ میں کہ عورت پر مرد کے اور مرد پرعورت کے کیاکیاحق ہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

مرد پرعورت کاحق نان ونفقہ دینا،رہنے کومکان دینا،مہروقت پراداکرنا،اس کے ساتھ


 

 



[1] مسندامام احمدبن حنبل عن عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ عنہ دارالفکر بیروت ۲ /۱۹۲

[2] جامع الترمذی ابواب القیامۃ امین کمپنی دہلی ۲ /۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن