دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

چاہئے یاوالدین اور برادران اور خورداران سے بھی معافی لیناضروری ہے اور اگرحقوق العباد معاف ہو تو حقوق اﷲ معاف ہوگایانہیں؟ یاتوبہ استغفار سے ہوگا؟

الجواب:

حقوق اﷲ معاف ہونے کی دوصورتیں ہیں:

اوّل :توبہ،قال اﷲ تعالٰی:

" وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ وَ یَعْفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ"[1]

وہی(اﷲتعالٰی)ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتاہے اور گناہ معاف کرتاہے(ت)

دوم عفوالٰہی،قال اﷲ تعالٰی:

" فَیَغْفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَیُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُؕ"[2]

اﷲ تعالٰی جس کو چاہے معاف فرمادے،اور جس کوچاہے سزا دے۔(ت)

وقال اﷲ تعالٰی:

" اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾"[3]

یقینًا اﷲ تعالٰی سب گناہ بخش دیتاہے کیونکہ وہی گناہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔(ت)

اور حقوق العباد معاف ہونے کی بھی دو۲صورتیں ہیں:

(۱)جوقابل اداہے اداکرنا ورنہ ان سے معافی چاہنا،صحیح بخاری شریف میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من کانت لہ مظلمۃ لاخیہ من عرضہ اوشیئ فلیتحللہ منہ الیوم قبل ان لایکون دینار ولادرھم ان کان لہ عمل صالح اخذ منہ بقدر مظلمۃ وان لم یکن لہ حسنات اخذ من سیئات

جس کے ذمہ اپنے بھائی کاآبرو وغیرہ کسی بات کامظلمہ ہو اسے لازم ہے کہ یہیں اس سے معافی چاہ لے قبل اس وقت کے آنے کے کہ وہاں نہ روپیہ ہوگا نہ اشرفی،اگر اس کے پاس کچھ نیکیاں ہوں گی توبقدر اس کے حق کے اس سے لے کر اسے دی جائیں گی ورنہ اس کے گناہ اس پر

 

 



[1] القرآن الکریم ۴۲ /۲۵

[2] القرآن الکریم ۲ /۲۸۴

[3] القرآن الکریم ۳۹ /۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن