دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ ۱۴۸ و ۱۴۹:  ازقصبہ حسن پور ضلع مرادآباد تحصیل چنور مرسلہ اشرف علی خاں                                 ۲۴ ربیع الاول ۱۳۳۶ھ

(۱)ایک شخص کاایک عورت ناکتخذا سے یعنی بلانکاحی کنواری عورت سے باہمی محبت تھی کوئی تعلق ناجائزنہ تھا،پھر ا س کانکاح ایک دوسرے مرد سے ہوگیا،بعد نکاح کے پہلے شخص نے اس عورت سے زناکیا،اس کے شوہر کومعلوم نہ ہوا،کچھ مدت کے بعد زناکرنے والے شخص نے اس کے شوہر سے اس طرح معافی چاہی کہ میں نے جوکچھ تمہارا گناہ کیا ہے اس کو معاف کرو یاجو کچھ کہاسناہے معاف کرو۔اس نے کہا کہ معاف کیا۔پھر وہ عورت مرگئی۔اب آپ یہ فرمائیے گا کہ آیا یہ معافی جو اوپرتحریر ہے کافی ہے یانہیں؟ اور اگرناکافی ہے تو کس طرح معافی لیناچاہئے تاکہ یہ گناہ عظیم اﷲ تعالٰی معاف کردے۔

(۲)وہ کون کون سے گناہ ہیں جو اﷲ اس وقت معاف کرے گا پیشتر اس کابندہ جس کے ساتھ گناہ ہواہے معاف کرے جیسا کہ شوہر والی عورت کازنا۔

الجواب:

(۱)یوں کہنا کہ"جوکہاسنا ہے معاف کرو"اصلاً کافی نہیں کہ زنا کہے سنے میں داخل نہیں اور یوں کہنا کہ"میں نے جوتیراگناہ کیاہے معاف کردے"یہ اگر ایسی تعمیموں کے ساتھ کہاکہ زناکوبھی شامل ہوا اور اس نے اسی عموم کے طور پر معاف کیا تو معاف ہوگیا اور اگر اتنی ہی گول مجمل لفظ تھے جس سے اس کا ذہن ایسی بڑی بات کی طرف نہ جاسکے ہلکی باتیں مثلاً برابھلاکہنا غیبت کرنا یاکچھ مال وبالینا ان کی طرف ذہن جائے تو یہ معافی انہیں باتوں کے لئے خاص رہے گی اور قول اظہر پر زنا کو شامل نہ ہوگی لہٰذا اسے اس سے یوں کہناچاہئے کہ دنیامیں ایک مرد دوسرے کا جس جس قسم کاگناہ کرسکتا ہے جسم یاجان یامال یا آبرو وغیرہ وغیرہ کے متعلق ان سب میں چھوٹے سے چھوٹا یابڑے سے بڑا جوکچھ بھی مجھ سے تمہارے حق میں واقع ہوا سب لوجہ اﷲ معاف کردو،اور اس تعمیم کو خوب اس کے ذہن میں کردے اور اس کے بعد وہ صاف معاف کرے تو امید واثق ہے کہ ان شاء اﷲ تعالٰی معاف ہوجائے۔

(۲)تمام حقوق العباد ایسے ہی ہیں کہ جب تک صاحب حق معاف نہ کرے معافی نہ ہوگی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۵۰:              ازڈاکخانہ چیگانگ محلہ میدنگ ضلع اکیاب مرسلہ محمدعمر                                 ۵ ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

ایک شخص نے ایک غیرعورت سے زناکیا او ر اسی عورت کاوالدین اور برادران اور خورداران وغیرہم موجود ہیں اب وہ شخص زناکار اس زانیہ عورت سے معافی لینا چاہتاہے آیا فقط اس زانیہ سے معافی لینا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن