دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اس کے مال سے کچھ طلب نہ رہے،تابمقدور اس کی ہرمشکل میں مددگار رہے وغیرہ وغیرہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)پیر کے حقوق مرید پر شمار سے افزوں ہیں،خلاصہ یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں مردہ بدست زندہ ہوکررہے،اس کی رضا کو اﷲ کی رضا اس کی ناخوشی کو اﷲ کی ناخوشی جانے،اسے اپنے حق میں تمام اولیائے زمانہ سے بہترسمجھے،اگرکوئی نعمت بظاہر دوسرے سے ملے تو اسے بھی پیر ہی کی عطا اور اسی کی نظرتوجہ کاصدقہ جانے،مال اولاد جان سب اس پرتصدّق کرنے کوتیار رہے،اس کی جوبات اپنی نظرمیں خلاف شرع بلکہ معاذاﷲ کبیرہ معلوم ہو اس پربھی نہ اعتراض کرے،نہ دل میں بدگمانی کو جگہ دے بلکہ یقین جانے کہ میری سمجھ کی غلطی ہے،دوسرے کو اگر آسمان پر اُڑتا دیکھے جب پیر کے سوا دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دینے کو سخت آگ جانے،ایک باپ سے دوسرا باپ نہ بنائے،اس کے حضور بات نہ کرے،ہنسنا توبڑی چیز ہے،اس کے سامنے آنکھ کان دل ہمہ تن اسی کی طرف مصروف رکھے،جو وہ پوچھے نہایت نرم آواز سے بکمال ادب بتاکر جلدخاموش ہو جائے،اس کے کپڑوں،اس کے بیٹھنے کی جگہ،اس کی اولاد،اس کے مکان،اس کے محلہ،اس کے شہر کی تعظیم کرے۔جو وہ حکم دے کیوں نہ کہے دیرنہ کرے،سب کاموں پراسے تقدیم دے،اس کی غیبت میں بھی اس کے بیٹھنے کی جگہ نہ بیٹھے۔اس کی موت کے بعد بھی اس کی زوجہ سے نکاح نہ کرے،روزانہ اگر وہ زندہ ہے اس کی سلامت وعافیت کی دعابکثرت کرتارہے،اوراگر انتقال ہو گیا تو روزانہ اس کے نام پرفاتحہ ودرود کاثواب پہنچائے۔اس کے دوست کادوست،اس کے دشمن کادشمن رہے۔غرض اﷲ و رسول جل جلالہ وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد اس کے علاقہ کوتمام جہان کے علاقہ پردل سے ترجیح دے اور اسی پرکاربند رہے وغیرہ وغیرہ۔جب یہ ایساہوگا تو ہر وقت اﷲ عزوجل وسید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وحضرات مشائخ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی مدد زندگی میں نزع میں قبرمیں حشرمیں میزان پر صراط پر حوض پر ہرجگہ اس کے ساتھ رہے گی۔اس کا پیراگر خود کچھ نہیں تو اس کا پیرتو کچھ ہے یاپیر کا پیر یہاں تک کہ صاحب سلسلہ حضورپرنورغوث رضی اﷲ تعالٰی عنہ پھر یہ سلسلہ مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ اور ان سے سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور ان سے اﷲ رب العٰلمین تک مسلسل چلاگیاہے،ہاں یہ ضرور ہے کہ پیرچاروں شرائط بیعت کاجامع ہو،پھر اس کاحسن اعتقاد سب کچھ پھل لاسکتاہے ان شاء اﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۴۲:              ازخیرآباد ضلع سیتاپور محلہ میاں سرائے قدیم مدرسہ عربیہ مرسلہ مولوی سیدفخرالحسن صاحب

تفصیل حقوق اﷲ وحقوق العباد کے دیکھنے کی خاص ضرورت درپیش ہے اگرکتب دینیہ میں سے کسی کتاب میں مفصلاً حقوق درج ہوں تو نام کتاب سے مع پتہ باب وفصل مشکورفرمائی جائے ورنہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن