30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واصحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنھم،ذکرہ فی الھندیۃ[1] عن الظھیریۃ عن ابی اللیث عن محمد رحمہ اﷲ تعالٰی۔ |
قول حضرت امام ابوحنیفہ اور ان کے اصحاب رضی اﷲ تعالٰی عنہم کاہے۔اس کو ہندیہ میں بحوالہ ظہیریہ اس نے ابواللیث سے اس نے امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے روایت کیا۔(ت) |
تاہم شک نہیں کہ اگرچہ فتوٰی جوازہے تقوٰی احتراز ہے،وقد فصلنا القول فیہ فی فتاوٰنا(ہم نے اس کو تفصیل کے ساتھ اپنے فتاوٰی میں بیان کیاہے۔(ت)واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۳۹:کیافرماتے ہیں علمائے دین حقیقی مادر اور سوتیلی ماں کے حق حقوق کے بارہ میں،حقیقی اور سوتیلی ماں میں اور ان کے حق میں کیافرق ہے؟ سوتیلی ماں کو مثل حقیقی والدہ کے سمجھناچاہئے یا حفظ مراتب میں دونوں کے کچھ فرق کرناچاہئے اور کس قدر؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
حقیقی ماں اور سوتیلی کے حقوق میں زمین آسمان کافرق ہے،حقیقی ماں بذات خود مستحق ہرگونہ خدمت وادب وتعظیم واطاعت کی ہے اور اسے ایذادینی معاذاﷲ ورسول کو ایذادینی ہے،اور سوتیلی ماں کا اپنا ذاتی کوئی حق نہیں جوکچھ ہے باپ کے ذریعہ سے ہے یعنی وہ بات نہ ہو جس میں باپ کوایذاء ہو کہ باپ کی ایذاء اﷲ ورسول کی ایذاء ہے جل جلالہ،وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۴۰: ازنجیب آباد ضلع بجنور مسئولہ جناب احمد حسین خاں صاحب ۷ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ
(۱)مرید کے پِیر پرکیاحقوق ہیں؟ (۲)پِیر کے مرید پرکیاکیا حقوق ہیں؟
الجواب:
(۱)مرید کاپیرپرحق یہ ہے کہ اسے مثل اپنی اولاد کے جانے،جوبات بری دیکھے اس سے منع کرے،روکے،نیکیوں کی ترغیب دے۔حاضروغائب اس کی خیرخواہی کرے،اپنی دعامیں اسے شریک کرے،اس کی طرف سے براہ نادانی جوگستاخی بے ادبی واقع ہو اس سے درگزرکرے،اس پراپنے نفس کے لئے ناراض نہ ہو،اس کی ہدایت کے لئے غصہ ظاہر کرے اور دل میں اس کی بھلائی کاخواستگار رہے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع