دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وغیرھا کما فی جامع الرموز وعلیہ مشت المتون المعتمدۃ النقایۃ والاصلاح والغرر۔

ذخیرہ وغیرہ میں ہے جیسا کہ جامع الرموز میں ہے تمام متون معتبرہ کی یہی روش ہے مثلاً النقایہ،الاصلاح اور الغرر وغیرہ(ت)

۵پانچویں مال مثلاً رنڈی نے کسی سے قرض لیا یا اسے گانے ناچنے زناوغیرہ محرمات کی اجرت اور آشنائی کی رشوت سے جدا کسی نے ویسے ہی کچھ انعام دیاہبہ کیا یاسینے پرونے وغیرہا افعال جائزہ کی اُجرت میں لیا کہ یہ سب حلال ہے او اس سے جوکچھ حاصل کیاجائے گا وہ بھی حلال ہے،

فی فتاوی الامام قاضی خان الرجل اذا کان معربا مغنینان ان اعطی بغیر شرط قالوا یباح وان کان یاخذہ علٰی شرط ذو المال علٰی صاحبہ ان کان یعرفہ و ان لم یعرفہ یتصدق بہ[1] اھ وتفصیل القول فی الحظرمن فتاوٰنا۔

فتاوٰی قاضی خان میں ہے کہ اگرکوئی آدمی کسی مرد گویّا کو بغیرشرط کے کچھ دے دے یاگویّا اس شرط پرلے لے کہ بصورت تعارف اور پہچان کے وہ مال وصول کردہ اصل مالک کوواپس کردے گا اورمالک کاپتا نہ لگ سکنے کی صورت میں وہ مال صدقہ کردے گا اھ او ر اس قول کی تفصیل ہمارے فتاوٰی کی بحث حظرمیں موجودہے(ت)

پس اگرمعلوم ہو کہ یہ تحفہ جووہ لائی ہے اگلے تین مالوں سے ہے تو طبیب وغیرطبیب کسی کولیناجائزنہیں اور اگرمعلوم ہوکہ قسم پنجم سے ہے تو سب کولینا حلال اور قسم چہارم میں لے لے توگنہگارنہیں،یہ سب اس حال میں ہے کہ تحفہ کاحاصل اس لینے والے کو معلوم ہو کہ کس قسم کاہے اور بحال عدم علم جب کہ اس کااکثر مال وجہ حرام سے ہوکہ رنڈیوں میں غالب یہی ہے توبہت علماء اس کاتحفہ لینا مطلقًا حرام بتاتے ہیں جب تک معلوم نہ ہو کہ یہ خاص چیزوجہ حلال سے ہے مگراصل مذہب وقول صحیح ومعتمد یہ ہے کہ بحال ناواقفی لیناجائزہے جب تک معلوم نہ ہو کہ یہ خاص چیزوجہ حرام سے ہے،محررمذہب سیدناامام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں:

بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہ وھو قول ابی حنیفۃ

جب تک ہم کسی چیز کوبعینہٖ حرام نہ جانیں تو وہ جائزہے،ہم اسی کواختیار کرتے ہیں،اور یہی

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خان کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی تسلیم والتسلیم مطبع نولکشورلکھنؤ ۴ /۷۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن