دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

عادل فقد کفر[1]۔

کہا اس نے کفرکیا۔(ت)

امام ممدوح اپنے وقت کے سلطان اسلام کی نسبت ایسافرمارہے ہیں ان کے وصال کو ۱۰۰۱ برس ہوئے،کاغذ دعوی کی تصدیق سے تصدیق مضمون مرادہوتی ہے اگرچہ یوہیں لکھاہو کہ لفظ لفظ صحیح ہے اس کامطلب بھی یہی ہوتاہے کہ اس کاکوئی ایجاب یاسلب خلاف واقع نہیں تقویت اطلاقات الفاظ کی طرف اصلًا نظرنہیں ہوتی نہ وہ کسی طرح اس سے مفہوم ہو تو خود ان پرکسی صورت میں کچھ الزام نہیں سوا اس کے کہ سکوت علی المنکر ہوا،وہ وقت قدرت وعدم فتنہ وجہل مرتکب و رجائے اجابت حرام والالا۔ شرط سوم کی مثال یہ ہے مثلًا داڑھی منڈانا،ہرمسلمان جانتاہے کہ شرعًا حرام ہے،تولازم نہیں کہ یہ داڑھی منڈے سے کہتے پھرئیے کہ یہ حرام ہے اسے چھوڑدے،ہاں جواپنے قابو کاہو اس سے کہنا ضرور ہے،یہی صورت تصدیق کاغذات واجراء میں ہے کہ وہاں بھی تصویب اطلاق لفظ نہ مراد نہ مفہوم اور قدرت علی التغیر معدوم،رہا ایساجملہ کہلوانا اس سے بھی وہ مضمون ادا کرانا مقصود ہوتاہے نہ کہ نقل باللفظ تونقل بالمعنی میں وسعت عظیم جو باوصف قدرت تبدیل لفظ نہ کرے وہ ضرور مخالفت شرع کامرتکب ہے اور اس لفظ کے لائق حکم شرعی کامستوجب ومستحق ہوا،پیروکار بھ اصل ادائے مطالب میں اس کاوکیل ہے نہ کہ تعبیر اس سے بطور علم بے ارادہ اصل معنی وضع اول اخلاق اس جرم میں نہیں آسکتا جیسے جارعبدالعزی الفاظ محرمہ اپنے اصل معنی سے تجرید کرکے کسی معنی جائز پرمحمول بناکر بولنا بھی بلاضرورت ملجیہ حرام ہے کہ لفظ کااطلاق ہی حرام تھا وہ موجود ہے، واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۳۶:             ازسہارنپور مدرسہ مخزن العلوم محلہ لکھی دروازہ مسئولہ محمداسحق ومحمودحسن   ۲۴رمضان ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك قاضی شہر ترك موالات پرباوجود فرض ہونے مسئلہ مذکورہ کے،عامل نہیں،آنریری مجسٹریٹ بھی ہے خلاف شرع انگریز قانون کے مطابق مقدمات فیصل کرتاہے مسلمانوں کی شکست پرموجودہ زمانے کی جنگ میں اعدائے اسلام کی خوشی کے جلسہ وجلوس میں شریك ہو،بارہ سال سے مجرد ہو باوجود استطاعت نکاح نہ کرے اور سود دیتاہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنی جائزہے یانہیں؟ اور ایسی حالت میں اس کوقاضی شہرتسلیم کیاجائے یانہیں؟ اور اس کے لئے کیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب السیر الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۲/۲۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن