دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

دفعہ فہمائش بھی کی گئی ہے مگر وہ اپنے ارادہ سے باز نہیں آتاہے ایسے شخص کے حق میں ازروئے شرع شریف بطورتنبیہ سوائے توبہ کے کچھ کفارہ لازم ہے اگرہے تو کیااور کس قدر۔سابقہ ازیں اس شخص نے ایك شرعی معاملہ میں ناجائز امداد دینے پرکفارہ بھی اداکیاہواہے،جواب اس کا تفصیل مع اپنے دستخط ومہرثبت تحریرفرمادیں اﷲ تعالٰی آپ کو جزاء خیرعطافرمائے۔والسلام

الجواب:

جوالزام وہ امام پر رکھتاہے اگرجھوٹا ہے تومفتری اورسخت عذاب کامستحق صحیح حدیث میں ہے جوکسی مسلمان پرجھوٹا الزام رکھے وہ سخت بدبواور سخت گرم پیپ جودوزخیوں کے بدن سے بہہ کر مثل دریا کے ہوجائے گا اس میں ڈالاجائے گا اور حکم دیا جائے گا کہ اسی میں رہ جب تك کہ اپنے کہے ہوئے کاثبوت نہ دے دے اور کہاں سے دے سکے گا جبکہ جھوٹی بات ہے اور اگر الزام سچاہے مگرامام میںوہ عیب خفیہ ہے جسے وہ چھپاتاہے اور ظاہرنہیں کرناچاہتا یہ اس پرمطلع ہوگیا اور اسے شائع کرتاہے توتین گناہوں کا مرتکب ہے اشاعت فاحشہ ایك اور امام کے پس پشت کہا تو غیبت جسے صحیح حدیث میں فرمایا:

الغیبۃ اشدّ من الزنا[1]۔

غیبت زنا سے سخت ترہے۔

اور جوامام کے بر ردکہا تویہ ایذائے مسلم ہے اور صحیح حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اٰذی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ۔ رواہ الطبرانی[2] فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔

جس نے کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی ایذادی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اﷲ کو ایذادی(طبرانی نے اوسط میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسند حسن اسے روایت کیا۔ت)

اس پرتوبہ فرض ہے اور امام سے معافی چاہنا اور اسے راضی کرنا بھی کہ حق العبد ہے مگر سوا کوئی مالی کفارہ وغیرہ کچھ نہیں۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲۹:                              ازضلع خاندیس محلہ ستارہ مسئولہ حافظ ایس محبوب بھوساول                          ۷ رمضان ۱۳۳۹ھ

زید ایك دوسرے کی غیبت کرے تو اس کوکیاکرناچاہئے؟ بیّنواتوجروا۔


 

 



[1] شعب الایمان حدیث ۶۷۴۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۵ /۳۰۶،مجمع الزوائد باب ماجاء فی الغیبۃ الخ دارالکتب بیروت ۸ /۹۱

[2] المعجم الاوسط للطبرانی حدیث ۳۶۳۳ مکتبہ المعارف ریاض ۴ /۳۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن