دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

واجب وکذالوسألہ عن ودیعۃ یرید اخذھا یجب انکارھا ومھما کان لایتم مقصود حرب اواصلاح ذات البین اواستمالۃ قلب المجنی علیہ الابالکذب فیباخ ولو سألہ سلطان عن فاحشۃ وقعت منہ سرا کزنا اوشرب فلہ ان یقول مافعلتہ لان اظھارھا فاحشۃ اخری ولہ ایضا ان ینکر سراخیہ وینبغی ان یقابل مفسدۃ الکذب المفسدۃ المترتبۃ علی الصدق فان کانت مفسدۃ الصدق اشد فلہ الکذب وان بالعکس اوشك حرم وان تعلق بنفسہ استحب ان لایکذب وان تعلق بغیرہ لم تجزالمسامحۃ بحق غیرہ والحزم ترکہ حیث ابیح [1]۔

(اس مظلوم کوبچانے کے لئے)جھوٹ بولنا اور یہ کہنا کہ میں نے اسے نہیں دیکھا یا مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں،واجب ہے۔اس طرح اگرکوئی ظالم کسی کی امانت کے متعلق پوچھے جس کے لینے کا وہ ارادہ رکھتاہو تو اس امانت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار اور انکارکردیناضروری یعنی واجب ہے حاصل یہ کہ جب کوئی مقصود ومطلوب بغیرجھوٹ کہے پورانہ ہو اس صورت میں جھوٹ بولنا مباح ہے خواہ اس کاتعلق جنگ سے ہو یا مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے سے ہو یا جس کا نقصان ہوا ہو اس کی دلجوئی کے لئے ہو اوراگربادشاہ وقت اس سے ایسے گناہ کے بارے میں دریافت کرے جو اس سے ایسے گناہ کے بارے میں دریافت کرے جو اس سے درپردہ سرزد ہواہو جیسے بدکاری۔شراب نوشی وغیرہ تو اس کے لئے رواہ ہے کہ صاف کہہ دے کہ میں نے یہ کام نہیں کیا کیونکہ اس کاظاہر کرنا دوسراگناہ ہے اور اس کے لئے یہ بھی جائزہے کہ کسی اور مسلمان بھائی کے بارے میں دریافت کئے پربھائی کابھید ظاہرکرنے سے انکارکر دے،اور مناسب ہے کہ آدمی جھوٹ کے فساد کاسچائی کے نتیجے سے تقابل کرے۔اگرسچائی سے فساد کا اندیشہ ہو تو جھوٹ کہناحرام ہے اور اگر اس کا تعلق اس کی اپنی ذات سے ہوتو جھوٹ نہ بولنامستحب ہے،اور اگرکسی دوسرے سے تعلق ہوتودوسرے کے حق میں چشم پوشی سے کام لینا یاصرف نظرکرنا جائزنہیں ہے اور ہوشیاری چشم پوشی نہ کرنے میں ہے کیونکہ یہ مباح ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۲۶:                              ازدولت پور ضلع بلندشہر مرسلہ شیرمحمدخاں صاحب                      ۵/شعبان ۱۳۲۹ھ

کسی امر کاوعدہ مستحکم حلف شرعی محمدیہ سے کرے اس کے خلاف کرنا کیساہے؟


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن