دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

نہ تھا مثلًا لڑکی کہ شوہر والی یاجوان لڑکا کمائی پرقادرہے تواسے نفقہ نہ دینے میں کچھ گناہ نہیں اور علاج ودوا تو کسی پرواجب نہیں خود اپنی واجب نہیں اور اولاد اگرعقوق کرے اور بازنہ آئے یامعاذاﷲ بدمذہب ہوجائے اور باپ اسے چھوڑدے تویہ قطع رحم اس کی اولاد کی طرف سے ہے باپ کی طرف سے نہیں،وبال اولاد پر ہے۔سیدنا عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما نے ایك لفظ کے سبب اپنے ایك صاحبزادے سے عمربھرکلام نہ فرمایا،حضرت مولوی معنوی قدس سرہ شریف کے ایك صاحبزادے نے حضرت شمس تبریز قدس سرہ العزیز کی شان میں گستاخی کی،ان کے مرنے پرمولوی بیٹے کے جنازے میں شریك نہ ہوئے۔ہاں اگر اولاد کاقصور نہیں توباپ پرقطع رحم کاوبال عظیم ہے،کفن نہ دینے کی وہی دوصورتیں ہیں جونفقہ میں تھیں،اگر اس کانفقہ باپ پرتھا اور اس نے کفن نہ دیاگناہگار ہوا اور نہ تھا توکفن نہ دینے کا کچھ الزام نہیں۔

مسئلہ ۱۲۲:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسمی چہدہ کی بیوی کو اس کے خسر نے روك رکھا ہے اور باوجودتمام اہل محلہ کے کہنے پر اور خداورسول کاواسطہ دینے پربھی روانہ نہیں کرتا اور تمام اہل محلہ نے اس امرکابھی اطمینان دلایا کہ تیری بیٹی کو اگرکسی قسم کی تکلیف ہوگی تواہل محلہ ذمہ دار ہیں۔پس جو شخص اہل محلہ کے کہنے کو اور خداورسول کاواسطہ دینے کو نہ مانے اس کے بارے میں شریعت نبوی کاکیاحکم ہے آیا اس سے تمامی کامیل جول جائزہے یاناجائز؟ صاف ارشاد فرمائیں۔بینواتوجروا۔

الجواب:

سائل کوئی وجہ نہیں لکھتا کہ اس نے کیوں روك رکھا،اگرواقع میں اس کی کوئی وجہ شرع ہوتو اس پرکچھ الزام نہیں،نہ محلہ والوں کی ضمانت ماننا اسے ضرور،اور واسطہ ان باتوں میں ہوتاہے جن میں ضررنہ ہو اور دوسرے کی ضرر کی بات پرواسطہ دیاجائے تو وہ واسطہ دینے والا گنہگارہوتاہے،ہاں اگرکوئی وجہ شرعی روکنے کی نہیں ہے محض بلاوجہ روکا تووہ روکناہی ظلم،پھروہ واسطہ نہ ماننا دوسراظلم۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۲۳:             ازشہر محلہ گلاب نگر مسئولہ خدابخش صاحب رضوی صندوق ساز                     ۲۸رجب ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص زید کو تکلیف دیتا رہتا ہے اور تکلیف دینے پر آمادہ ہے ہرطریق سے تعویذ یاجادو وگیرہا سے،اور زید اب تك خاموش ہے اور سب تکالیف سہہ رہاہے،ایك دوشخص سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اب جان لینے پرآمادہ ہے،قصہ یہ ہے کہ زیدکامکان ہے وہ یہ کہتاہے کہ مکان مجھ کو مل جائے اور اس کی دلی منشایہی ہے۔زیدکاذاتی مکان ہے بلاوجہ مانگتا ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن