30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی ذم الغیبۃ و ابن عدی فی الکامل [1]عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
محدث ابن ابی الدنیا نے ذم الغیبۃ میں اور ابن عدی نے الکامل میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
اورحکم سن کرگناہ پرہٹ کرنااستحقاق عذاب نارہے۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُ اتَّقِ اللہَ اَخَذَتْہُ الْعِزَّۃُ بِالۡاِثْمِ فَحَسْبُہٗ جَہَنَّمُؕ وَلَبِئْسَ الْمِہَادُ﴿۲۰۶﴾"[2] |
جب اس سے کہا جائے اﷲ سے ڈر تو اسے گناہ کی ضد چڑھے ایسے کو جہنم کافی ہے او رکیابراٹھکانا۔ |
ابلیس کی پیروی سے حکم خدا و رسول پرنہ چلنا اور ظالم کے حکم پرچلنا گناہ ہے کبیرہ ہے استحقاق جہنم ہے مگر کوئی مسلمان کیسا ہی فاسق فاجر ہو یہ خیال نہیں کرتا کہ اﷲ ورسول کے حکم پر اس کے حکم کو ترجیح ہے ایسا سمجھے توآپ ہی کافرہے۔والعیاذباﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۲۱: ازناتھ دوارہ ریاست اودے پور ملك میواڑ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کو قطع رحم اپنی اولاد سے رکھنا اس کی بیماری میں اس کی عیادت ونان نفقہ کی خبر وعلاج ومعالجہ کی تدبیر نہ کرنا اور بعدمرجانے کے سامان تجہیزوتکفین میں شریك نہ ہونا اور کفن وغیرہ غیرشخص کا اﷲ نام دینا حتی المقدور اپنے پاس ہوتے ہوئے یہ برتاؤ اپنی اولاد سے کرنا،ایسے شخص کے واسطے کیاحکم ہے چونکہ یہ شخص علم فقہ وحدیث سے بھی واقفیت رکھتے ہیں اور پندو وعظ کو بھی لوگوں کوکہاکرتے ہیں مگراپنا عمل خلاف شرع آتاہے یسے شخص کے واسطےکیاحکم ہے؟ اس کاجواب باصواب مع حدیث فقہ وآیت کلام کے تحریرفرمائیں خداتعالٰی آپ کو اجرعظیم عطافرجائے گا۔
الجواب:
اگر اس کا نفقہ شرعًا باپ پرلازم تھا مثلًا نابالغ بچہ یالڑکی جس کی شادی نہ ہوئی یا جوان لڑکا کہ کچھ کمانے پرقادرنہیں اس کونفقہ نہ دیا توسخت شدیدگناہ میں مبتلاہے،اور اگرشرعًا اس کانفقہ باپ پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع