دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

رواہ الطبرانی[1]فی المعجم الکبیر والضیاء فی صحیح المختارۃ عن اوس بن شرحبیل رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

طبرانی نے معجم کبیرمیں اور ضیاء نے صحیح المختارہ میں اوس بن شرحبیل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم

(۳)ہاں مددگاروں پرفرض ہے کہ توبہ کریں اور اس کی مدد سے جداہوں،اﷲ عزوجل قرآن کریم میں کسی مسلمان کے ساتھ مسخرگی کرنے،اس پر طعن کرنے،اس کا برا لقب رکھنے سے منع کرکے فرماتاہے:

" وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱

 "[2]

جو ان باتوں سے توبہ نہ کریں وہی ظالم ہیں۔

ان باتوں کو افعال مذکورہ سوال سے کیانسبت،جو ان میں مدد سے توبہ نہ کریں کیسے سخت درجے کے ظالم ہوں گے،اہل برادری یاکسی مسلمان کو ظالم کاحکم اس کے ظلموں میں مانناجائزنہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ اﷲ تعالٰی[3]۔

اﷲ تعالٰی کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں۔

اور ظالم بازنہ آئے تو مسلمانوں کوچاہئے اسے برادری سے نکال دیں اس سے میل جول چھوڑدیں اس کے پاس نہ بیٹھیں کہ اس کی آگ انہیں بھی نہ پھونك دے۔اور فرماتاہے اﷲ تبارك وتعالٰی:

" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸"[4]

اگرتجھے شیطان بھلادے تویادآئے پرظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(ت)

(۴)جومظلوم کی دادرسی پرقادر ہو اور نہ کرے تو اس کے لئے ذلت کاعذاب ہے۔حدیث میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اغتیب عندہ اخوہ المسلم فلم ینصرہ وھو لیستطیع نصرہ ادرکہ اﷲ تعالٰی فی الدنیا والاٰخرۃ۔ رواہ ابن ابی الدنیا

جس کے سامنے مسلمان بھائی کی غیبت کی جائے اور یہ اس کی مدد پرقادر ہو اور نہ کرے اﷲ تعالٰی اسے دنیاوآخرت دونوں میں ذلیل کرے گا۔اس کو

 

 



[1] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۶۱۹ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱ /۲۲۷

[2] القرآن الکریم ۴۹ /۱۱

[3] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ دارالفکر بیروت ۳ /۱۲۳

[4] القرآن الکریم ۶ /۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن