30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الکذب [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
سے آزادی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۱۷ تا ۱۲۰: ازآگرہ سیدباڑھ عالم گنج مرسلہ تاج محمد صاحب ۱۱شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ زیدشخص تارك صوم وصلٰوۃ،غاصب،سخت جابروظالم زبردست قابویافتہ ہے وہ چاہے جس کامال جبرًا خریدلیتاہے اور پورا روپیہ نہیں دیتاہے ہزارہا روپیہ لوگوں کاماررکھاہے عام لوگ نالاں ہیں اور سخت ظلم یہ ہے کہ جن بندگان خدا کو اپنی مرضی کے خلاف پاتاہے تو اپنے میل کے دس پانچ اشخاص جمع کرکے چاہے جس کاکاروبار بازار نکاح شادی برادری سے خارج کرکے سب بند کردیتاہے کہ جوباعث اشد ایذا رسانی وآبرو ریزی بدنامی تنگی گرسنگی ہتك حرمت کاہوتاہے چونکہ جس شخص کا جوپیشہ ہوتاہے وہ اپنے گزر اوقات اس پیشہ سے کرتاہے جب پیشہ بند ہوجاتاہے تو وہ مظلوم مع اپنے متعلقین کے فاقہ کشی کرکے تباہ وبرباد ہوجاتا ہے حالانکہ تمام برادری کے لوگ اس سے نالاں ہیں لیکن بخوف دم نہیں مارتے خاموش ہیں اس لئے کہ سوال یہ ہے کہ:
(۱)یہ کہ ایساشخص ظالم جابرجہول بحکم خدا ورسول عزوجل وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کس کس سزا کا سزاوارہے؟
(۲)یہ کہ جابرظالم کے مددگار انکہ جن کے زورظلم ظالم کرتاہے کس کس حکم کے لائق ہیں؟
(۳)دیگر اہل برادری ایمان داران کوظالم جابرکاناحق مانناچاہئے یا اس کاحکم بجرم زنا وشراب خوری وجبر و ظلم کے اس کو برادری اسلام سے خارج کرنا اور اس سے سلام میل جول خورد نوش لین دین ترك کرنا واجب تھا یاکیا اور اس کے ساتھی ومددگاران کو ظالم سے توبہ کرکے حقارت واجب ہے یاکیا؟
(۴)جولوگ فتوٰی سن کرعمل نہ کریں ضدوہٹ کریں مظلوم کی دادرسی نہ کریں حکم ظالم کو خداورسول پر ترجیح دیں ان کے واسطے کیاحکم ہے؟
الجواب:
(۱)جس شخص میں امور مذکورہ سوال ہوں وہ مستحق عذاب نار وغضب جبار ولعنت پروردگار والعیاذباﷲ تعالٰی، وہ اﷲ و رسول کو ایذا دیتاہے اور اﷲ ورسول کا ایذا دینے والا فلاح نہیں پاتا۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع