30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرامی کہنا کہ جس میں اسے ایذا ہوجائزنہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۱۶: ازشہر عقب کوتوالی مسئولہ قیصرحسین ۷شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے ایك تایا ہے اور ایك بہن ہے،زید کے تایا اور زید کے والد میں ہمیشہ رنج رہی یہاں تك کہ زید کے والد کاانتقال ہوگیا مگرزید کے والد اپنے بھائی سے ملے نہیں،زیداپنے والد کے مرنے کے بعد اپنے تایا سے اور اپنی ہمشیر سے ملتارہا،پھر زید کی والدہ کابھی انتقال ہوگیا،اس کے بعد زید کی بہن اور تایا کے درمیان سخت رنجش ہوگئی۔ اب زید کی بہن اپنے سگے بھائی زید سے یہ کہتی ہے کہ تم اگر اپنے تایا سے ملوگے تومیں تم سے نہیں ملوں گی اگرتجھ سے ملنا منظور ہے تواپنے تایا سے مت ملو۔اب زید کی شادی کاوقت آیا اور زیداپنی بہن کا ایك ہی بھائی ہے اگرزید اپنی بہن کاکہنا نہیں کرتا ہے توزید کی بہن کوانتہادرجہ کاصدمہ ہوتاہے۔چونکہ اس کے والدین کاانتقال ہوچکاہے اوریہ ایك ہی اس کے بھائی ہے اور وہ اس کی شادی میں شریك نہیں ہوسکتی بوجہ تایا کی شرکت کے،ایسی حالت میں زید کو کیاکرناچاہئے یعنی زید کو اپنی بہن کا کہنا اور خوشی کرناچاہئے اوراپنی بہن کو شادی میں شریك کرناچاہئے یا اپنے تایاکو،اور اپنی بہن کو چھوڑنا چاہئے یا اپنے تایا کو، کیونکہ زیدبغیر اپنے تایا کو چھوڑے ہوئے اپنی بہن کادل خوش نہیں کرسکتا اور نہ اس کی بہن شادی میں شریك ہوسکتی ہے۔
الجواب:
بہن اور چچادونوں ذی رحم محرم ہیں کسی سے قطع کرنا اس کوجائزنہیں اسے چاہئے اپنی بہن کو جس طرح ممکن ہو راضی کرے اگرچہ یوں کہ خفیہ اپنے چچا کو شادی میں شریك ہونے کی دعوت دے اور اپنی بہن سے کہہ دے کہ مجھے ہرطرح تیری خاطر منظور ہے نہ ان کوبلاؤں گا نہ شریك کروں گا اتنا تجھ سے چاہتاہوں کہ وہ اگر اپنے آپ آجائیں تو اس پرمجھ سے ناراض نہ ہو کیونکہ وہ تیرے اور میرے دونوں کے باپ کی جگہ ہیں غیرآدمی بے بلائے ہوئے آجائیں تو ان کونکالنا بے تہذیبی ہے نہ کہ باپ کو،غرض جھوٹے سچے فقرے ملاکر دونوں کو راضی کرسکے کرے اور اس پراجرپائے گا میں ان کو نہ بلاؤں گا۔مراد یہ رکھے کہ مٰں خود ان کو بلانے نہ جاؤں گا اگرچہ آدمی یارقعہ بھیجوں،آپ چلے آنے سے یہ مراد رکھے کہ وہ اپنے پاؤں سے چلے آئیں نہ یہ کہ میں اٹھاکر لاؤں،غرض پہلوداربات کہے جھوٹے سچے فقرے سے مراد یہی ہے کہ اس کاظاہر جھوٹ اور مرادی معنی سچ۔حدیث میں فرمایا:
|
ان فی المعاریض لمندوحۃ عن |
بیشك اشاروں میں گفتگو کرنے میں سے جھوٹ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع