30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور ایك حدیث میں کہ ارشاد فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من لم یعرف حق عترتی فلاحدی ثلث امّا منافق وامّا ولدزانیۃ واما حملتہ امّہ علٰی غیر طھر [1]۔ |
جومیری اولاد کاحق نہ پہچانے وہ تین باتوں میں سے ایك سے خالی نہیں،یا تومنافق ہے یاحرام یاحیضی بچہ۔ |
مجمع الانہرمیں ہے:
|
من قال لعالم عویلم اولعلوی علیوی استخفافا فقد کفر[2]۔ |
جو کسی عالم کو مولویا یاسید کومیرو اس کی تحقیر کے لئے کہے وہ کافرہے۔ |
اور اس میں شك نہیں جوسید کی تحقیربوجہ سیادت کرے وہ مطلقًا کافرہے اس کے پیچھے نماز محض باطل ہے ورنہ مکروہ،اور جوسید مشہورہو اگرچہ واقعیت معلوم نہ ہو اسے بلادلیل شرعی کہہ دینا کہ یہ صحیح النسب نہیں اگرشرائط قذف کاجامع ہے توصاف کبیرہ ہے اور ایساکہنے والا اسّی کوڑوں کاسزاوار،اور اس کے بعد اس کی گواہی ہمیشہ کو مردود،اور اگر شرط قذف نہ ہو توکم ازکم بلاوجہ شرعی ایذائے مسلم ہے اور بلاوجہ شرعی ایذائے مسلم حرام،قال اﷲ تعالٰی:
|
" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتٰنًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸﴾"[3] |
جولوگ ایماندار مردوں اورایماندارعورتوں بغیراس کے کہ انہوں نے(کوئی معیوب کام)کیاہو ان کادل دکھاتے ہیں تو بیشك انہوں نے اپنے سرپربہتان باندھنے اور صریح گناہ کابوجھ اٹھالیا(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من اٰذٰی مسلما فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ [4]۔ والعیاذباﷲ تعالٰی عنہ۔واﷲ تعالٰی اعلم |
جس نے بلاوجہ شرعی سنی مسلمان کو ایذادی اس نے مجھے ایذادی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اﷲ عزوجل کو ایذادی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع