30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظلم وایذائے مُسلم وہجران وقطع تعلق
مسئلہ ۱۰۹: ۹ربیع الآخر ۱۳۰۸ھ ازشہر کہنہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے گھر کسی تقریب میں گائے ذبح کی اور عمرو نے باوجودیکہ مردمسلمان ہے گائے ذبح کرنےکو منع کیا اور جھگڑا کیایہاں تك کہ زید پرنالش کردی یہ فعل عمروکاموافق شرع شریف کے کیساہے؟ بیّنوا توجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجوب:
شرعًا وہ مرتکب گناہ ہوا اورنہ صرف حق اﷲ بلکہ حق العبد میں بھی مبتلا اس پرفرض ہے کہ اﷲ تعالٰی سے توبہ کرے اور زید سے اپنا قصور معاف کرائے۔
|
عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاضرر ولاضرار فی الاسلام[1]۔ |
نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت ہے کہ اسلام میں نہ کوئی دکھ ہے نہ دوسرے کو دکھ پہنچانا۔(ت) |
[1] المعجم الاوسط حدیث ۵۱۸۹ مکتبۃ المعارف ریاض ۶ /۹۱،نصب الرایۃ باب مایحدثہ الرجل فی الطریق المکتبۃ الاسلامیہ ریاض ۴ /۳۸۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع