دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وسلم لاتغدروا [1]۔

غلبہ نہ دیا۔پھر ان سے ان کی طے شدہ مدت تك ان سے کیاہوا وعدہ پوراکرو بیشك اﷲ تعالٰی ڈرنے والوں کوپسند کرتاہے۔اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(لوگو!)وعدہ پوراکرو اس لئے کہ وعدے کے بارے میں(اﷲ تعالٰی کے ہاں)بازپرس ہوگی اورحضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت ہے کہ صلح مسلمانوں کے درمیان جائز ہے،مگروہ صلح جوحرام کو حلال اور حلال کو حرام ٹھہرائے (ایسی جائزنہیں)اور حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: (لوگو!)دھوکہ بازی نہ کیاکرو۔(ت)

وہ الحاق واخذ امداد اگرنہ کسی امرخلاف اسلام ومخالف شریعت سے مشروط نہ اس کی طرف منجر،تو اس کے جواز میں کلام نہیں۔ورنہ ضرورناجائز وحرام ہوگا۔مگر یہ عدم جواز اس شرط یالازم کے سبب سے ہوگا نہ بربنائے تحریم،مطلق معاملت جس کے لئے شرع میں اصلًا اصل نہیں اور خود ان مانعین کی طرز عمل ان کے کذب دعوٰی پرشاہد،ریل،تار،ڈاك سے تمتع کیا معاملت نہیں۔فرق یہ ہے کہ اخذ امداد میں مال لینا ہے اور ان کے استعمال میں دینا،عجب کہ مقاطعت میں مال دیناحلال اور لینا حرام،اس کاجواب یہ دیاجاتاہے کہ ریل تارڈاك ہمارے ہی ملك میں ہمارے ہی روپے سے بنے ہیں،سبحٰن اﷲ! امداد تعلیم کا روپیہ کیا انگلستان سے آتاہے وہ بھی یہیں کاہے توحاصل وہی ٹھہرا کہ مقاطعت میں اپنے مال سے نفع پہنچانا مشروع اور خود لیناممنوع۔اس الٹی عقل کا کیاعلاج۔مگر اس قوم سے کیاشکایت جس نے نہ صرف شریعت بلکہ نفس اسلام کو پلٹ دیا۔مشرکین سے وداد بلکہ اتحاد بلکہ غلامہ وانقیاد فرض کیا۔خوشنودی ہنود کے لئے شعاراسلام بند اور شعار کفرکاماتھوں پرعَلم بلند۔مشرکین کی جے پکارنا ان کی حمد کے نعرے مارنا انہیں اپنی اس حاجت دینی میں جسے نہ صرف فرض بلکہ مدارایمان ٹھہراتے ہیں یہاں تك کہ اس میں شریك نہ ہونے والوں پرحکم کفرلگاتے ہیں اپنامال وہادی بنانا مسجد میں مشرك کو لے جاکر مسلمانوں سے اونچا کھڑاکرکے واعظ مسلمین ٹھہرانا مشرك کی ٹکّٹکی کندھوں پراُٹھاکر مرگھٹ میں لے جانا مسجد کو اس کاماتم گاہ بنانا اس کیلئے دعائے مغفرت ونمازجنازہ کے اشتہارلگانا وغیرہ وغیرہ ناگفتہ بہ افعال موجب کفرومورث ضلال،یہاں تك کہ صاف لکھ دیاکہ اگر اپنے ہندوبھائیوں کوراضی کرلیا تو اپنے خدا کو راضی کرلوگے،صاف لکھ دیا کہ ہم ایسامذہب بنانے کی فکر میں ہیں جوہندو ومسلم کا امتیاز اٹھادے گا اور سنگم پریاگ کومقدس علامت ٹھہرادے گا صاف لکھ دیا کہ ہم نے قرآن وحدیث کی تمام عمربت پرستی


 

 



[1] مسنداحمد بن حنبل عن بریدۃ الاسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۸ /۳۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن