30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتاوٰی امام طاہر بخاری میں ہے:
|
مسلم آجر نفسہ من مجوسی لاباس بہ[1]۔ |
اگرکوئی مسلمان کسی آتش پرست کی نوکری کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
من ارسل اجیرالہ مجوسیا اوخادمًا فاشتری لحما فقال اشتریتہ من یہودی اونصرانی اومسلم واکلہ[2]۔ |
اگر کسی نے اپنا آتش پرست مزدوریاخادم بھیجا پھر اس نے گوشت خریدا(پوچھنے پر)اس نے کہا میں نے یہ یہودی یا عیسائی یامسلمان سے خریدارہے(تو اسے سچاسمجھ کر)وہ گوشت کھایاجائے گا(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
الکافر یجوز تقلیدہ القضاء لیحکم بین اھل الذمۃ ذکرہ الزیلعی فی التحکیم[3]۔ |
اہل ذمہ پرحکم دینے میں کافر کے فیصلہ کی تقلید اوراتباع کرنا جائزہے،چنانچہ علامہ زیلعی نے بحث تحکیم میں اس کو بیان فرمایاہے۔(ت) |
محیط میں ہے:
|
قال محمد مایبعثہ ملك العدو من الھدیۃ ان امیر جیش المسلمین او الی الامام الاکبر وھو مع الجیش فانہ لاباس بقبولھا یصیر فیئًا للمسلمین وکذٰلك اذا اھدی ملکھم الی قائد من قوّاد المسلمین لہ منعۃ ولوکان اھدی الی واحد من کبار المسلمین لیس لہ منعۃ یختص ھوبھا[4]۔ |
امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا دشمن کابادشاہ اسلامی لشکر کے امیریا امیراکبر کوجوکچھ تحفہ وہدیہ بھیجے جبکہ وہ لشکرمیں ہو تو اس کو قبول کرنے میں کچھ حرج نہیں،اور وہ اہل اسلام کے لئے مال غنیمت ہو جائے گا،یونہی ان کا بادشاہ مسلمانوں کے کسی ایسے قائد کو ہدیہ بھیجے کہ جس میں قوت وزورہو(تو اس کو لینے میں بھی کوئی حرج نہیں)اور اگر وہ مسلمانوں کے کسی بڑے فرد کو ہدیہ پیش کرے کہ جس میں قوت دفاع نہ تووہ پھر اس کے لئے مختص ہوگا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع