30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۰۸: موتی بازار لاہور حاکم علی بی اے ۲۵/اکتوبر۱۹۲۰ء
(نقل خط)آقائے نامدار مؤید ملت طاہرہ مولانا وبالفضل اولٰنا جناب شاہ احمدرضاخاں صاحب دام ظلکم السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،۔
پشت ہذا پر کا فتوٰی مطالعہ گرامی کے لئے ارسال کرکے التجاکرتاہوں کہ دوسری نقل کی پشت پر اس کی تصحیح فرماکر احقرنیازمند کے نام بواپسی ڈاك اگر ممکن ہوسکے یاکم ازکم دوسرے روز بھیج دیں انجمن حمایت اسلام کی جنرل کونسل کا اجلاس بروزاتواربتاریخ ۳۱ اکتوبر۱۹۲۰ء منعقد ہوناہے اس میں یہ پیش کرنا ہے،دیوبندیوں اور نیچریوں نے مسلمانوں کو تباہ کرنے میں کوئی تامل نہیں کیا ہے ہندوؤں اور گاندھی کے ساتھ موالات قائم کرلی ہے اور مسلمانوں کےکاموں میں روڑا اٹکانے کی ٹھان لی ہے،ﷲ عالم حنفیہ کو ان کے ہاتھوں سے بچائیں اور عنداﷲ ماجورہوں،نیازمند دعاگو ہے۔
حاکم علی بی اے موتی بازار لاہور
۲۵ اکتوبر ۱۹۲۰ء
اﷲ تعالٰی نے ہمیں کافروں اور یہودونصارٰی کے ساتھ تولی سے منع فرمایاہے مگرابوالکلام زبردست تولی کے معنی معاملت اور ترك موالات کو ترك معاملت"نان کو آپریشن"قراردیتے ہیں اور یہ صریح زبردستی ہے جو اﷲ تعالٰی کے کلام پا ك کے ساتھ کی جارہی ہے۔مذکور نے ۲۰اکتوبر ۱۹۲۰ء کی جنرل کونسل کی کمیٹی میں تشریف لاکر اطلاق یہ کردیاکہ جب تك اسلامیہ کالج لاہور کی سرکاری امدادبند نہ کی جائے اور یونیورسٹی سے اس کا قطع الحاق نہ کیاجائے تب تك انگریزوں سے ترك موالات نہیں ہوسکتی اور اسلامیہ کالج کے لڑکوں کو فتوٰی دے دیا کہ اگرایسا نہ ہوتو کالج چھوڑدو،لہٰذا اس طرح سے کالج میں بے چینی پھیلادی کہ پھر پڑھائی کاسخت نقصان ہونا شروع ہوگیا،علامہ مذکور کایہ فتوٰی غلط ہے یونیورسٹی کے ساتھ الحاق رہنے سے اور امداد لینے سے معاملت قائم رہتی ہے نہ کہ موالات جن کے معنی محبت کے ہیں نہ کہ کام کے جو کہ معاملت کے معنی ہں مذکور کی اس زبردستی سے اسلامیہ کالج تباہ ہو رہے ہیں مذکور مولوی محمودحسن صاحب مولوی عبدالحی صاحب تودیوبند خیالات کے ہیں زبردستی فتوٰی اپنے مدعا کے مطابق دیتے ہیں،لہٰذا میں فتوٰی دیتاہوں کہ یونیورسٹی کے ساتھ الحاق اور امدادلینا جائزہے میرے فتوٰی کی تصحیح ان اصحاب سے کرائیں جودیوبندی نہیں مثلًا مؤیدملت طاہر حضرت مولٰنا مولوی شاہ احمدرضاخاں صاحب قادری بریلوی علاقہ روہیل کھنڈ،اور مولوی اشرف علی صاحب تھانوی ممالك مغربی وشمالی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع