دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الجواب:

اگریہ امرواقعی ہے کہ قلب میں ان سے نفرت وعداوت واقعی ہے اور کوئی میل جول نہیں رکھا جاتا نہر یا خط کے متعلق کوئی بات کبھی کرلی جاتی ہے یاکبھی روٹی دے دی جاتی ہے جس میں کوئی مصلحت صحیح خیال کی گئی ہو توحرج نہیں اور اﷲ دلوں کانورجانتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۶:                              ازبلرامپور ضلع گونڈہ محلہ پورنیا تالاب متصل یتیم خانہ مرسلہ نذر محمدآتشباز    ۱۷صفر۱۳۳۸ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شراب خوروں اور چانڈبازوں او رغیرمقلدوں کی طرفداری کرنا اور ان کاساتھ دینابرابر نشست وبرخاست رکھناکیساہے،کچھ گناہ ہے یانہیں؟

الجواب:

غیرمقلدوں کاساتھ اوران کی طرفداری کرناگمراہی وبددینی ہے اور شراب خوروں او رچانڈوبازوں کی طرف داری اگر ان کے اس گناہ میں ہے توسخت عظیم کبیرہ ورنہ بیجا وبد۔

قال اﷲ تعالٰی" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸"[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اگرتمہیں شیطان بھلادے توپھریاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس مت بیٹھو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۷:                             ازپنڈول بزرگ ڈاکخانہ رائے پور ضلع مظفرپور مسئولہ نعمت شاہ خاکی بوڑاہ

وہابی غیرمقلد کے گھرشادی بیاہ کرنا،اس کے ساتھ نمازپڑھنا،اس کے گھرکھاناکیساہے؟ بیّنوا  توجروا۔

الجواب:

وہابی یاغیرمقلد سے میل جول مطلقًا حرام ہے اور اس کے ساتھ شادی بیاہ خالص زنا،حدیث میں فرمایا:

لاتواکلوھم ولاتشاربوھم ولاتجالسوھم ولاتصلو معھم ولاتصلوعلیھم[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ نہ ان کے ساتھ پانی پیو،نہ ان کے پاس بیٹھو نہ ان کے ساتھ نمازپڑھو نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو،واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم۶ /۶۸

[2] کنزالعمال حدیث ۳۲۵۲۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۵۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن