دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

دوسرا وہ کہ عالم ومقتداء ہوکہ اسے اس سے میل جول کرتاہوا دیکھ کرقلوب عوام سے فسق کی شناخت کم ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۰۳:                             مرسلہ دوست خان فیلبان ریاست سکیت ضلع کانگڑہ پنجاب            ۲۲ ربیع الآخر۱۳۳۵ ھ

ایك قوم پہاڑ میں چنڈیل کہلاتی ہے اس میں ان کے بڑے مسلمانوں سے ملتے جلتے تھے مگر اب یہ لوگ نہ ملتے ہیں نہ مردہ کی تجہیزوتکفین میں مسلمانوں کو بلاتے ہیں بلکہ مثل ہنود کے داڑھی مونچھ منڈواتے ہیں،نہ کسی مسلمان سے سلام علیك لیتے ہیں نہ کبھی نماز روزہ ہوتاہے۔اب بعض مسلمان ان سے ملتے ہیں،جو ان سے ملتے ہیں ان کے واسطے کیاحکم ہے؟فقط

الجواب:

یہ لوگ اگر اپنے آپ کومسلمان کہتے ہیں اور پھرکفر کرتے ہیں تومرتد ہیں اوران سے ملناجلنا مسلمان کو حرام ہے،جو مسلمان ان سے ملتے ہیں مستحق عذاب ہیں،اور اگر یہ لوگ سرے سے ہندو ہیں مسلمان ہوکرکافر نہ ہوئے تو ان سے کسی دنیاکے لین دین خریدوفروخت میں اُتنا ملناجائز ہے جتناہندو سے،اور اگر اس سے زائد ملیں اور اپنادوست ولی بنائیں توپھرمستحق عذاب ہیں بلکہ سخت تر،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۴ : بخدمت شمس العلماء رأس الفقہاء اعنی جناب مولانا مولوی حاجی ومفتی اعلٰحضرت مدظلہ العالی!

حضورکی خدمت اقدس میں دست بستہ عرض ہے کہ اگر کوئی قادیانی مسجد کے خرچ کے واسطے روپیہ وغیرہ دے یاکسی طالب علم یا اور شخص کو مکان پربلاکرکھاناکھلائے یابھیج دے،ان دونوں صورتوں میں کھانا کھانا جائز ہے یانہیں؟ یاوہ روپیہ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

نہ وہ روپے لئے جائیں،نہ کھاناکھایاجائے،اور اس کے یہاں جاکر کھاناسخت حرام ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۵:                              ازموضع سرنیا ضلع بریلی مرسلہ شیخ امیرعلی رضوی                       ۲۹ ربیع الآخر۱۳۳۶ ھ

ایك پترول آبپاشی نہرپر وہابی ہے اور ایك ڈاکیا خط تقسیم کرنے والا بھی شیعہ ہے،ان شخصوں سے بات چیت کرناپڑتی ہے کبھی روٹی کابھی اتفاق اپنے مطلوب کی غرض سے ہوتاہے اور ان کو اپنا دشمن ہی سمجھاجاتاہے میل جول کچھ نہیں کیاجاتا ہے جہاں تك ممکن ہوتاہے بچتے ہیں اور کام کے وقت بات کرناضرور ہوتی ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن