30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تك پہنچاکرتے ہیں،
|
ومن ارتع حول الحمٰی اوشك ان یقع فیہ[1]،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جو شخص کسی چراگاہ کے آس پاس جانور چرائے تو ہوسکتاہے کہ اس کے اندر گھسے اورچلاجائے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۰۱: ازلکھنو احاطہ محمدخاں متصل دکان ظہوربخش مسئولہ حضرت مولانا سیدمحمد میاں صاحب دامت برکاتہم بروزشنبہ ۲۸ ربیع الآخر ۱۳۳۴ ھ
کافرمرتد مبتدع بدمذہب کوفاسق معلن یا اس کو جس کا ان جیسا ہونا قائل کے نزدیك مترود ہوکوئی رشتہ مثل باپ دادا نانا بھائی بیٹا وغیرہ خود اپنا کہنا یا کسی اور مسلم کاکہناحالانکہ ان کو کافر مرتد وغیرہ جیسے ہیں ویسے ہی مانع یہ کیسا ہے یا ایسے لوگوں کو ابتداءً سلام کہنا یا ان سے بخندہ پیشانی پیش آنا ہنسنا بولنا ایسی دوستی رکھنا جیسے دنیادار ہنسنے بولنے کھیلنے کی رکھتے ہیں اور اسی سلسلہ میں انہیں تحائف روانہ کرنا یا ان کی ایسی تعظیم کرنا کہ وہ آئیں توکھڑے ہوگئے تحریرًا یاتقریرًا انہیں عنایت فرمایاکرم فرمایا مشفق مہربان یاجناب صاحب لکھنا یا اسی طرح کے اور برتاؤ ان سے برتنا جیسے آج کل شائع ہیں کثرت سے خصوصًا ایسوں میں کے دنیاوی با اثر لوگوں سے،خلاصہ کلام یہ کہ ایسے لوگوں سے ایسابرتاؤ جس سے وہ خوش ہوں یا اس میں اپنی تعظیم جانیں اگرچہ فاعل کی نیت اس خوش یاتعظیم کی ہو یانہ ہو جبکہ مذہبی نقطہ نظر سے انہیں ان کے لائق قبیح ہی سمجھیں جائز ہیں یا ناجائز؟ ناجائز تو کس درجہ کی؟ غرض کہاں تك اس حد تك نہیں پہنچتیں کہ فاعل پربھی خود ان کی طرح حکم کفریابدعت وغیرہ عائد ہو، اور اگریہ باتیں کسی دینی یادنیاوی غرض کے لئے کریں توکیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
ان لوگوں کو بے ضرورت ومجبوری ابتدا بسلام حرام اور بلاوجہ شرعی ان سے مخالطت اور ظاہری ملاطفت بھی حرام،قرآن عظیم میں قعودمعہم سے نہی صریح موجود،اور حدیث میں ان سے بخندہ پیشانی ملنے پرقلب سے نورایمان نکل جانے کی وعید،افعال تعظیمی مثل قیام تو اور سخت تر ہیں تویوہیں کلمات مدح، حدیث میں ہے:
[1] صحیح البخاری کتاب البیوع باب الحلال بین والحرام بین قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۷۵،صحیح مسلم کتاب المساقات باب اخذ الحلال وترك الشبہات قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع