30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رضی اﷲتعالٰی عنھما بسند حسن واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے بسند حسن اس کو روایت کیاہے۔ ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۰۰: ازموضع سرنیاں مسئولہ امیرعلی صاحب ۱۱جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زیدچندبار اہل ہنود کی برات میں شریك ہوا ہے اور اہرایك غمی شادی میں شریك ہوتاہے اب زید کے یہاں شادی ہے بہت ہنود شامل برات ہوں گے اور زید کے یہاں عورات ڈھول بجائیں گی اور ناچ بھی برات میں ہوگا توزیدکے لئے کیاحکم ہے اورسائل کو کھانے میں شریك ہوناچاہئے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
دیگرعمردریافت کرتاہے اہل ہنود مزدوری میں لیا اس کو مزدوری خوراك دینا جو کہ رسم مزدوری کی ہے۔
دیگرعمردریافت کرتاہے کہ میرے کھیت کے پاس ہنود کاکھیت ہے اور اکثر ایسابھی ہے ایك کھیت کے درمیان ایك کھیت ہے اور کام کاشتکاری میں بضرورت کسی کام کے کچھ کہنا پڑتاہے اور بغیرضرورت کے نہیں۔
دیگرکسی ہنود سے کوئی میل کھانے سے نکلتاہوتو انسیت پیداکرے یانہیں؟ فقط۔بیّنواتوجروا۔
الجواب:
اس صورت میں ظاہر ہے کہ زید فاسق فاجر ہے،سائل اگر اس پرایسا دباؤرکھتاہے کہ اسے روك سے گا توضرور شریك ہوکر روکے،اور اگر اسے اتناعزیز ہےکہ اس کاشریك نہ ہونا اسے گوارا نہ ہوگا اوراس کی شرکت کی غرض سے وہ ناجائزباتیں اُٹھادے گا تو سائل پرلازم ہے کہ شرکت سے صاف انکارکردے جب تك وہ ان ناپاکیوں سے بازنہ رہے،اور اگریہ دونوں باتیں نہیں تو سائل اگرقوم کاپیشوا ہے توہرگزہرگز شریك نہ ہو،اور اگرعوام میں سے ہے اور وہ حرام جلسہ جلسہ طعام کے مکان میں کھانے والوں کے سامنے ہوگا جب بھی ہرگز نہ جائے،اور اگرحرام جلسہ الگ ہے اور کھانے کامکان الگ تواختیارہے اور بہتریہی ہے کہ کوئی مسلمان شریك نہ ہو۔ہندو کومزدوری میں لینا اور مزدوری کی خوراك دیناجائزہے۔ضرورت کے سبب کوئی بات ہندو سے کرلینے میں حرج نہیں جبکہ وہ بات خود ایك جائزامرہو۔دلی انس کسی کافر سے کرناحرام ہے،اور ظاہر میل جس میں نہ کافر کی تعظیم ہو نہ مسلمان کی ذلت نہ کوئی طریقہ ناجائز برتاجائے کسی جائزکام کے سبب ہندو سے کرلینے میں حرج نہیں، بلا ضرورت اس سے بھی بچے کہ آپس میں راہ ورسم بڑھ کراکثر ناجائزباتوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع