30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مثلھم [1] رواہ بالاول ابوداؤد عن سمرۃ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن وبالاٰخرالترمذی عنہ تعلیقا۔ |
رہائش اختیار نہ کرو اور نہ ان کے ساتھ اجتماع رکھو پھر جو کوئی ان کے ساتھ سکونت اختیارکرے یا ان کے ساتھ جمع ہو تو وہ ان ہی کی طرح ہے۔پہلی حدیث کو امام ابوداؤد نے سمرہ بن جندب رضی اﷲتعالٰی عنہ کے حوالے سے سندحسن کے ساتھ روایت کیاہے جبکہ دوسری حدیث کو امام ترمذی نے اسی مذکور صحابی سے بطور تعلیق روایت کیاہے۔(ت) |
دوسری حدیث ہے فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من کثر سواد قوم فھو منھم[2]۔ |
جوکسی گروہ کی جماعت بڑھائے وہ انہیں میں سے ہے۔ |
تیسری حدیث میں ہے فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم :
|
من اعان علی خصومۃ بغیر حق لم یزل فی سخط اﷲ حتی ینزع۔رواہ ابن ماجۃ[3] والحاکم عن عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنھمابسندحسن۔ |
جو کسی جھگڑے میں ناحق والوں کومدد دے ہمیشہ خدا کے غضب میں رہے جب تك اس سے باز آئے(ابن ماجہ اور حاکم نے عبداﷲ بن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما سے بسندحسن اسے روایت کیاہے۔ت) |
چوتھی حدیث میں ہے فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من مات علی شیئ بعثہ اﷲ علیہ۔رواہ احمد[4] و الحاکم عن جابر بن عبداﷲ |
جو جس حال میں مرے گا اﷲ تعالٰی اسی حال پر اسے اٹھائے گا (امام احمدوحاکم نے جابر بن عبداﷲ |
[1] جامع الترمذی ابواب السیر باب ماجاء فی کراھیۃ المقام الخ امین کمپنی دہلی ۱ /۱۹۴
[2] الفردوس بماثور الخطاب حدیث ۵۶۲۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳ /۵۱۹،کنزالعمال حدیث ۲۴۷۳۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹ /۲۲
[3] سنن ابن ماجہ کتاب الاحکام باب من ادعی مالیس لہ الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۶۹،المستدرك للحاکم کتاب الاحکام دارالفکر بیروت ۴ /۹۹
[4] مسندامام احمد بن حنبل عن جابر رضی اﷲ عنہ دارالکتب الاسلامی بیروت ۳ /۳۱۴،المستدرك للحاکم کتاب الرقاق دارالفکر بیروت ۴ /۳۱۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع