دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اُن کے یہاں سے شربت،ملیدہ،لنگر کوئی چیز نہ لی جائے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۹۸:               ازقصبہ ٹسوا موضع فریدپور مرسلہ مہدی حسن صاحب

کیاارشاد فرماتے ہیں علمائے دین اہل سنت وجماعت اس شخص کی نسبت کہ جو شخص سادات اہل تشیعہ کے یہاں کی نیازحسین علیہ السلام کے لینے سے لوگوں کومنع کرے اور کہے یہ نیازحرام ہے۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

مندرجہ بالا سوال کے جواب سے معلوم ہوگیا کہ منع کرنے والا ٹھیك منع کرتاہے اور اس کامنع کرنابیجانہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۹۹:                                ازجادوپور تھانہ بھوجی پورہ تحصیل وضلع بریلی مسئولہ شمشاد علی صاحب          ۱۲رجب ۱۳۲۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك قصبہ جس میں ہمیشہ سے گاؤ کشی ہوتی آئی اس سال اس کے ہنود نے مسلمانوں سے نزاع کیا اس گاؤں میں بازار ہوتاتھا وہ لوگوں کوورغلاکردوسرے گاؤ ں اٹھوادیا کہ ان لوگوں کانفع جاتارہے،ہندوتو ہندوؤں کے کہنے سے چلے ہی گئے بعض مسلمان بھی انہیں کے شریك ہوئے ان سے کہا بھی گیا کہ جس طرح ہنود نے اپنا بازار الگ کر لیا ہے تم بھی الگ بازار مسلمانوں کاکرو اور اس میں شریك ہو اور ہندوؤں کی شرکت نہ کرو مگر وہ نہیں مانتے،ا س صورت میں ایسے لوگوں کے لئے کیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

افسوس ہے ان مسلمانوں پر جومسلمانوں کی مخالفت میں ہندوؤں کاساتھ دیں اور ان کی جماعت بڑھائیں ان کانفع چاہیں مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں خصوصًا وہ بی ایسی بات میں جس کی بنامذہبی کام پرہوان کوتوبہ کرناچاہئے ورنہ اندیشہ کریں کہ اسی حالت میں موت آگئی توحشربھی ہندوؤں ہی کے ساتھ ہوگا۔حدیث میں ہے  رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

جامع المشرك وسکن معہ فانہ مثلہ[1] وفی لفظ لا تساکنوا المشرکین ولاتجامعوھم فمن ساکنھم او جامعھم فھو

جوکوئی کسی شرك کرنے والے کے ساتھ جمع ہو اور اس کے ساتھ رہنا سہنا اختیار کرے تو وہ مسلمان بھی اسی کی طرح ہے۔اور بعض روایات میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں:شرك کرنے والوں کے ساتھ

 


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الجہاد باب فی الاقامۃ ارض الشرك آفتا ب عالم پریس لاہور ۲ /۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن