30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابن حبان عقیلی انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ اختارنی واختارلی اصحابا واصھارا وسیأتی قوم لیسبونھم وینتقصونھم فلاتجالسوھم ولا تشاربوھم ولاتواکلوھم ولاتناکحوھم[1]۔ |
بیشك اﷲ عزوجل نے مجھے چن لیا اور میرے لئے یار اور خسرال کے رشتہ دار پسندفرمائے اور عنقریب کچھ لوگ آئیں گے کہ انہیں براکہیں گے اور ان کی شان گھٹائیں گے تم ان کے پاس نہ بیٹھنا نہ ان کے ساتھ پانی پینانہ کھاناکھانا نہ شادی بیاہت کرنا(ت)۔ |
یہ حدیث نص صریح ہے،اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو توفیق عمل بخشے۔آمین! واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۶: ازموضع نگریا کلاں ضلع بریلی مرسلہ وزیرخاں دوم صفر ۱۳۲۱ھ
زید نے بیان کیاکہ میں سیدہوں اور سنت جماعت ہوں اور عید کی نمازبھی زیدنے پڑھائی بعد کومعلوم ہوا کہ زید رافضی ہے اور نمازہاتھ چھوڑ کرپڑھتاہے اور وضوبھی رافضیوں کاکرتاہے ایسی حالت میں سنت جماعت کے واسطے زید کی امامت جائزہے یانہیں؟ اور کھانا کھانازید کے یہاں کا سنت جماعت کوجائزہے یانہیں؟ لڑکوں کے واسطے تعلیم زید کی جائزہے یانہیں؟ زید بیان کرتاہے کہ میں قرآن شریف گیارہ میں پڑھاسکتاہوں فاتحہ گیارہویں شریف کی زید سے دلاناجائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا (بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
رافضی کے پیچھے نمازمحض باطل ہے،ہوتی ہی نہیں،فرض سرپر ویساہی رہے گا اور گناہ علاوہ،رافضی کی امامت ایسی ہی ہے جیسی کسی ہندویایہودی کی امامت۔آج کل کے رافضی عمومًا مرتد ہیں ان کے یہاں کاکھانا یاان کے ساتھ کھانایا ان سے کسی قسم کا میل جول رکھنا گناہ ہے سب عذاب کے مستحق ہوں گے اور بچوں اس سے پڑھوانا سخت حرام اورنری گمراہی ہے۔مسلمانوں پر فرض ہے کہ رافضی کوجداکردیں رافضی سے گیارہویں شریف کی فاتحہ دلاناسخت حماقت ہے اور ایك یہی کیاکسی قسم کی فاتحہ رافضی سے ہرگزنہ دلائی جائے کہ فاتحہ ثواب پہنچانے کے لئے ہے اور رافضی کے پڑھنے سے ثواب نہیں پہنچتا کیونکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع