30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(اچھے آدمی کی مجلس تجھے اچھاکردے گی، اور بُرے کی مجلس تجھےبرا بنادے گی
جب تك ہوسکے برے ساتھی سے دور رہ کیونکہ براساتھی برے سانپ سے بھی براہے
کیونکہ براسانپ صرف جان کوڈستاہے جبکہ براساتھی جان وایمان دونوں پرضرب لگاتاہے۔ت)
یہ آفت سب سے اشد ہے والعیاذباﷲ ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ(اور اﷲ تعالٰی کی پناہ،نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت اﷲ تعالٰی کی توفیق کے بغیرحاصل نہیں ہوتی۔ت)
بالجملہ بلاضرورت شرعیہ اس امرکامرتکب نہ ہوگا مگردین میں مداہن یاعقل سے مبائن،سبحان اﷲ کتنے شرم کی بات ہے کہ آدمی کے ماں باپ کواگرکوئی گالی دے اس کی صورت دیکھنےکو روادار نہ رہے اورخدا ورسول کوبراکہنے والوں کوایسایارِغار بنائے انّا ﷲ وانا الیہ راجعون(بیشك ہم اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کرجانے والے ہیں۔ت)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایؤمن احدکم حتی اکون احب الیہ من ولدہ و والدہ والناس اجمعین۔رواہ احمدوالبخاری[1] ومسلم ونسائی وابن ماجۃ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
تم میں کوئی مسلمان نہیں ہوتا جب تك میں اسے اس کی اولاد اور ماں باپ اورتمام آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں۔(امام احمد،بخاری،مسلم،نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اسے روایت کیا ہے۔ت) |
دلائل کثیرہیں اور گوش شنواکو اسی قدرکافی،پھرجونہ مانے سنگدل ہے اور کافر آگ،آگ کاساتھ جوپتھردے گا وہ خود اتناگرم ہوجائے گا کہ آدمی کو اس سے بچناچاہئے،پس اگراہل اسلام ان لوگوں سے احترازکریں کچھ بے جانہ کریں گے۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(اﷲ تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے اور اس شرف وبزرگی والے کاعلم زیادہ تام اور زیادہ پختہ ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع