30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی عنہ قلت فی الباب عن سعد بن ابی وقاص وعن ابی ایوب وعن جابر بن عبداﷲ وعن ابن عمروعن سعد بن عمارۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم کما فصلناہ فی کمال الاکمال۔ |
انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کو روایت کیا۔میں کہتاہوں اس باب میں سعدبن ابی وقاص،ابوایوب،جابر بن عبداﷲ، عبداﷲ بن عمراور سعد بن عمارہ(اﷲ تعالٰی ان سب سے راضی ہو)سے روایات موجود ہیں جیسا کہ ہم نے کمال الاکمال میں اس کو مفصل بیان کیاہے۔ت) |
پانزدہم صحبت قطعًا مؤثر ہے اور طبیعتیں سراقہ اور قلوب متقلب،والعیاذباﷲ رب العالمین۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انما سمی القلب من تقلبہ انما مثل القلب مثل ریشۃ بالفلاۃ تعلقت فی اصل شجرۃ تقلبھا الریاح ظھر البطن،رواہ الطبرانی [1] فی الکبیر بسند حسن عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ وھو عندابن ماجۃ بسند جیّد مختصرًا۔ |
دل کو قلب اس لئے کہتے ہیں کہ وہ انقلاب کرتاہے،دل کی کہاوت ایسی ہے جیسے جنگل میں کسی پیڑ کی جڑ سے ایك پَر لپٹا ہے کہ ہوائیں اسے پلٹی دے رہی ہیں کبھی سیدھا کبھی اُلٹا (امام طبرانی نے الکبیر میں سند حسن کے ساتھ اس کو حضرت ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے اور ابن ماجہ میں عمدہ سند کے ساتھ مختصرًا موجود ہے۔ت) |
اسی لئے مولوی معنوی قدس سرّہ،فرماتے ہیں: ؎
صحبت صالح تراصالح کند صحبت طالح تراطالح کند[2]
دورشواز اختلاط یارِبد یارِبد بدتر ازمارِ بد[3]
مارِ بد تنہا ہمیں برجاں زند یارِ بد برجان وبر ایماں زند[4]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع