دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

رواہ ابن حبان والعقیلی[1] واللفظ لہ عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

گھٹائے گی،تم اُن کے پاس مت بیٹھنا،نہ ان کے ساتھ پانی پینا، نہ کھاناکھانا،نہ شادی بیاہت کرنا(ابن حبان اور عُقَیلی نے اسے روایت کیاہے،اور عقیلی کے الفاظ حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے یہی ہیں۔ت)

جب اہل بیت او رصحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے بُرا کہنے والوں کے لئے یہ حکم ہیں تو اہل کفر اورعیاذًا باﷲخدا ورسول کی جناب میں صریح گستاخیاں کرنے والوں کی نسبت کس قدر سخت حکم چاہئے۔

دہم: حدیث میں ہے سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

تقربوا الی اﷲ ببغض اھل المعاصی و القوھم بوجوہ مکفھرۃ التمسوا رضا اﷲ بسخطھم وتقربوا الی اﷲ بالتباعد عنھم۔رواہ ابن شاھین فی الافراد[2] عن عبد اﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

اﷲتعالٰی کی طرف تقرب کرو اہل معاصی کے بغض سے اور اُن سے ترش روئی کے ساتھ ملو او ر اﷲ تعالٰی کی رضامندی اُن کی خفگی میں ڈھونڈو او ر اﷲ کی نزدیکی اُن کی دوری سے چاہو۔(ابن شاہین نے کتاب الافراد میں عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اسے روایت کیاہے۔ت)

کافروں سے بڑھ کر اہل معاصی کون ہے جو سراپا معصیت ہیں اور ان کے پاس حسنہ کا نام ہونامحال۔

یازدہم: تجربہ شاہد کہ ساتھ کھانا مورث محبت و وداد ہوتاہے او رکفار کی موالات سم قاتل ہے،قال اﷲ تعالٰی:

"وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[3]

جو تم میں اُن سے دوستی رکھے گا انہیں میں سے شمار کیاجائے گا۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

المرء مع من احب۔رواہ احمد والبخاری[4]۔

آدمی اپنے دوست کے ساتھ ہے،یعنی حشرمیں۔

 


 

 



[1] الضعفاء الکبیر للعقیلی ترجمہ ۱۵۳ احمدبن عمران الاخنس دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۱۲۶

[2] کنزالعمال بحولہ ابن شاھین حدیث ۵۵۱۱ و ۵۵۸۵ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۳ /۶۷،۸۱

[3] القرآن الکریم ۵ /۵۱

[4] صحیح البخاری کتاب الادب باب علامۃ الحب فی اﷲ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن