30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاصل یہ ہے کہ اشرار کے پاس بیٹھنے سے آدمی نقصان اُٹھاتاہے۔
ششم: حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاك وقرین السوء فانك بہ تعرف۔رواہ ابن عساکر[1] عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بُرے مصاحب سے بچ کہ تو اسی کے ساتھ پہچاناجائے گا(ابن عساکر نے حضرت انس بن مالك کے حوالے سے اسے روایت کیا۔ت) |
یعنی جیسے لوگوں کے پاس آدمی کی نشست وبرخاست ہوتی ہے لوگ اسے ویساہی جانتے ہیں۔
ہفتم: فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اعتبروا الصاحب بالصاحب۔رواہ ابن عدی [2]عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
آدمی کو اس کے ہمنشین پرقیاس کرو(ابن عدی نے حضرت عبداﷲ بن مسعود کی سند سے اسے روایت کیا۔ت) |
ہشتم: حدیث میں ہے سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاتجالسوا اھل القدر ولاتفاتحوھم۔رواہ احمد[3] و ابوداؤد والحاکم۔ |
منکران تقدیر کے پاس نہ بیٹھو،نہ انہیں اپنے پاس بٹھاؤ نہ ان سے سلام کلام کی ابتدا کرو(امام احمد،ابوداؤد اور حاکم نے اسے روایت کیاہے۔ت) |
نہم: حدیث میں ہے سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اﷲ اختارنی واختارلی اصحابہ واصہار اوسیاتی قوم لیسبّونھم وینتقصونھم فلا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولاتواکلوھم ولاتناکحوھم۔ |
بیشك اﷲ تعالٰی نے مجھے پسندفرمایا اور میرے لئے اصحاب و اصہار پسند کئے،اور قریب ایك قوم آئے گی کہ انہیں براکہے گی اور ان کی شان |
[1] تہذیب تاریخ ابن عساکر ترجمہ العنزی الجرجانی الفقیہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۲۹۲
[2] کنزالعمال بحوالہ عد عن ابن مسعود حدیث ۳۰۷۳۴ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۱/ ۸۹
[3] سنن ابی داؤد کتاب السنۃ باب فی ذراری المشرکین آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۹۳،سنن امام احمد بن حنبل ترجمہ عمربن خطاب رضی اﷲ عنہ دارالفکربیروت ۱ /۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع