30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاتصاحب الامؤمنا ولایاکل طعامك الا تقی۔رواہ احمدوابوداؤد [1] والترمذی وابن حبان والحاکم عن ابی سعید الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ باسانید صحاح۔ |
صحبت نہ رکھ مگرایمان والوں سے اور تیرا کھانانہ کھائیں مگرپرہیزگار(امام احمد،ابوداؤد،ترمذی،ابن حبان اور حاکم نے حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے صحیح سندوں کے ساتھ اسے روایت کیا۔ت) |
پنجم: فرماتے رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم:
|
انما مثل الجلیس الصالح وجلیس السوء کحامل المسك ونافخ الکیر فحامل المسك اما ان یحذیك واما ان تبتاع منہ واما ان تجد منہ ریحا طیبۃ ونافخ الکیر اما ان یحرق ثیابك اما ان تجد منہ ریحا خبیثۃ۔رواہ الشیخان[2] عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
نیك ہم نشین اور بدجلیس کی مثال یوں ہے جیسے ایك کے پاس مشك ہے اور دوسرا دھونکنی دھونك رہاہے مشك والا یا تو تجھے مشك ویسے ہی دے گا یاتو اس سے مول لے گا،اور کچھ نہ سہی تو خوشبو توآئے گی اور وہ دوسرا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبوپائے گا۔(بخاری ومسلم نے ابوموسٰی اشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مثل جلیس السوء کمثل صاحب الکیر ان لم یصبك من سوادہ اصابك من دخانہ۔رواہ ابو داؤد[3]والنسائی۔ |
یعنی بدوں کی صحبت ایسی ہے جیسے لوہار کی بھٹی کہ کپڑے کالے نہ ہوئے تو دھواں جب بھی پہنچے گا(ابوداؤد اورنسائی نے اسے روایت کیا۔ت) |
[1] مسنداحمد بن حنبل عن ابی سعیدخدری رضی اﷲ عنہ دارالفکر بیروت ۳ /۳۸،سنن ابی داؤد کتاب الادب باب من یومر ان یجالس الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۰۸،جامع الترمذی ابواب الزھد امین کمپنی دہلی ۲ /۶۲
[2] صحیح البخاری کتاب الذبائح باب المسك قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۳۰،صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ باب استحباب مجالسۃ الصالحین قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۳۰
[3] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب من یومر ان یجالس الخ آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۰۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع