دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اپنے کاموں کو آئے جائے جوچاہے کرے کہ نہ فی الحال نیت فاسدہ ہے نہ آئندہ فساد فکرکا اندیشہ ہے اور جوایسانہ ہواسے مکروہ ہے کہ اگرچہ فی الحال نیت فاسدہ نہیں کہ حکم حرمت ہومگرآئندہ فسادپیداہونے کا اندیشہ ہے لہٰذاکراہت ہے وہ حدیثیں جن میں خود شہرطاعونی سے نکلنے اور اس میں جانے کی ممانعت مروی ہوئی جیسے ایك روایت حدیث اسامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے الفاظ:

اذا سمعتم بالطاعون بارض فلاتدخلوھا واذاوقع بارض وانتم بھا فلاتخرجوا منھارواہ الشیخان[1]۔

جب کسی سرزمین میں طاعون واقع ہوجائے تو وہاں نہ جاؤ اور اگرطاعون پھوٹ پڑنے والی جگہ تم موجود ہوتوپھر وہاں سے نہ نکلو۔بخاری ومسلم نے اسے روایت کیاہے۔(ت)

یاایك روایت حدیث عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لفظ:

فاذا سمعتم بہ فی ارض فلاتدخلوھا رواہ الطبرانی فی الکبیر[2]۔

اگرکسی جگہ طاعون کے ظاہر ہونے کے متعلق سنو تو پھروہاں ہرگز نہ جاؤ۔امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے روایت کیاہے۔(ت)

یاحدیث عکرمہ بن خالد المخزومی عن ابیہ وعمہ عن جدہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ:

اذا وقع الطاعون فی ارض وانتم بھا فلا تخرجوا منھا وان کنتم بغیرھا فلاتقدموا علیھا رواہ احمد و الطحاوی والطبرانی والبغوی وابن قانع[3]۔

جب کسی خطہ زمین پرطاعون پھیل جائے اور تم پہلے سے وہاں اقامت پذیر ہو توپھر وہاں سے نہ نکلو،اور اگرتم کسی دوسری جگہ ہو تو مقام طاعون پر نہ جاؤ۔امام احمد،طحاوی،طبرانی،بغوی اور ابن قانع نے اسے روایت کیاہے۔(ت)

یہ اگر اپنے اطلاق پررکھی جائیں یعنی نیت فرار ومقابلہ سے مقیدنہ کی جائیں۔

بناء علی ماحقق الامام ابن الھمام

اس بناپر کہ شیخ محقق امام ابن ہمام نے یہ تحقیق

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الطب باب مایذکرفی الطاعون قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۵۳،صحیح مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطیرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۲۸

[2] المعجم الکبیر حدیث ۲۶۸ و ۲۷۲ المکتبۃ الفیصلیۃبیروت ۱/ ۱۳۰ و ۱۳۱

[3] شرح معانی الآثار کتاب الکراھۃ باب الاجتناب من ذی داء الطاعون ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۲ /۴۱۵،المعجم الکبیر حدیث ۲۱ ۱۸ /۱۵ وکنزالعمال حدیث ۲۸۴۶۱ ۱۰ /۸۲ ومسنداحمدبن حنبل ۳ /۴۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن