دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

کہ سیالہ کوئی ایسی ہی قریب جگہ بصرہ سے تھی علی بن زید کا انتقال ۱۳۱ھ میں ہے وہ زمانہ تابعین کاتھا،توثابت ہواکہ مضافات شہرمیں چلاجانا بھی اسی فرار حرام میں داخل ہے جس پریہ شخص تمام شہر میں مطعون وانگشت نماہوا ہرجمعہ کو اس کے پلٹتے وقت اہل شہر میں کہ تابعین وتبع تابعین ہی تھے غل پڑجاتا کہ وہ طاعون سے بھاگا۔والعیاذباﷲ تعالٰی۔

تنبیہ نبیہ:جس طرح طاعون سے بھاگنا حرام ہے اور اس کے لئے وہاں جانا بھی ناجائز وگناہ ہے،احادیث صریحہ میں دونوں سے ممانعت فرمائی،پہلے میں تقدیرالٰہی سے بھاگنا ہے تودوسرے میں بلائے الٰہی سے مقابلہ کرنا ہے اور اس کے لئے اظہارتوکل کاعذر محض سفاہت۔توکل معارضہ اسباب کانام نہیں۔امام اجل ابن دقیق العید رحمہ اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں:

الاقدام علیہ تعرض للبلاء ولعلہ لایصبر علیہ و ربما کان فیہ ضرب من الدعوی لمقام الصبر او التوکل فمنع ذٰلك لاغترار النفس ودعوٰھا مالاتثبت علیہ عند التحقیق [1]۔

اس پراقدام کرنا اپنے آپ کو مصیبت اوربلاء پر پیش کرناہے اور وہ اس پرصبرنہ کرسکے گا اور کبھی اس میں ایك قسم کی شان دعوٰی پیداہوجاتی ہے صبراور توکل کے مقام کی،پس اس لئے اس سے روك دیاگیا فریب نفس سے بچاؤ کی خاطر اور نفس کے دعووں سے بچاؤ کی خاطر کہ جس پردرحقیقت کوئی استقرار اور ثبات نہیں۔(ت)

اس قدر کی ممانعت میں ہرگز گنجائش سخن نہیں،اب رہا یہ کہ جب طاعون سے بھاگنے یا اس کے مقابلہ کی نیت نہ ہو تو شہر طاعونی سے نکلنا یادوسری جگہ سے اس میں جانا فی نفسہٖ کیساہے،اس میں ہمارے علماء کی تحقیق یہ ہے کہ بجائے خود حرام نہیں مگر نظربہ پیش بینی یہاں دوسورتیں ہیں ایك یہ کہ انسان کامل الایمان ہے "قُلۡ لَّنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللہُ لَنَا ۚ"[2] (ہمیں ہرگز کچھ نہیں پہنچ سکتا سوائے اس کے جو اﷲ تعالٰی نے ہمارے لئے لکھ دیاہے۔ت)کی بشاشت ونورانیت اس کے دل کے اندرسرایت کئے ہوئے ہے اگرطاعونی شہرمیں کسی کام کوجائے اور مبتلاہوجائے تو اسے یہ پشیمانی عارض نہ ہوگی کہ ناحق آیا کہ بلاء نے لے لیا یاکسی کام کو باہرجائے تو یہ خیال نہ کرے گا کہ خوب ہواکہ اس بلاسے نکل آیا،خلاصہ یہ کہ اس کا آناجانا بالکل ایساہو جیساطاعون نہ ہونے کے زمانہ میں ہوتاتو اسے خالص اجازت ہے


 

 



[1] شرح الزرقانی علی مؤطاالامام مالك باب ماجاء فی الطاعون تحت حدیث ۱۷۲۰ دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۲۳۸

[2] القرآن الکریم ۹ /۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن