دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

شیخ محقق قدس سرہ،سے گزرا او رسچا ہلاك تو یہ ہے کہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ارشاد اقدس کو کہ عین رحمت وخیرخواہی امت ہے معاذاﷲ مضرّت رساں خیال کیاجائے اور اس کے مقابل طبیبوں اور ڈاکٹروں کی بات کو اپنے لئے نافع سمجھاجائے۔  ع

ببیں کہ از کہ بریدی وبا کہ پیوستی

(دیکھو توسہی کہ تم نے کس سے رشتہ کاٹا اور کس سے رشتہ جوڑا اور ملایا۔ت)

ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم(کسی کی کوئی طاقت اور قوت نہیں مگر اﷲ تعالٰی کی عطاء وبخشش سے ہے جوبلندمرتبہ اور عظیم الشان ہے۔ت)ولہٰذا سلف صالح کاداب یہی رہا کہ طاعون میں صبرواستقلال سے کام لیتے۔امام ابوعمربن عبدالبر فرماتے ہیں:

لم یبلغنی عن احد من حملۃ العلم انہ فر منہ الا ما ذکر المداینی ان علی بن زید بن جدعان ھرب منہ الی السیالۃ فکان یجمع کل جمعۃ ویرجع اذا جمع صاحوابہ فرمن الطاعون فطعن فمات بالسیالہ[1]۔

یعنی مجھے کسی کی نسبت یہ روایت نہ پہنچی کہ وہ طاعون سے بھاگا ہو مگر وہ جومدائنی نے ذکرکیا کہ علی بن زید بن جدعان طاعون میں شہرسے بھاگ کر سیالہ کوچلے گئے تھے ہرجمعہ کو شہرمیں آکرنمازپڑھتے اور پلٹ جاتے جب پلٹتے لوگ شور مچاتے طاعون سے بھاگا ہے آخرسیالہ میں طاعون ہی میں مبتلا ہوکرمرے۔

یہ علی بن زید کچھ ایسے مستند علما سے نہ تھے امام سفیان بن عیینہ وامام حماد بن زید وامام احمدبن حنبل وامام یحیٰی بن معین وامام بخاری وامام ابوحاتم وامام ابن خزیمہ وامام عجلی وامام دارقطنی وغیرھم عامہ ائمہ جرح وتعدیل نے ان کی تضعیف کی،اور مذہب کے بھی کچھ ٹھیك نہ تھے،عجلی نے کہا شیعی تھا بلکہ امام یزید بن زریع سے مروی ہوا رافضی تھا،پھر اس کایہ فعل زمانہ سلامت عقل وصحت حواس کابھی نہ تھا،آخر عمرمیں عقل صحیح نہ رہی تھی،امام شعبہ بن الحجاج نے فرمایا:حدثنا علی قبل ان یختلط[2] (ہم سے علی بن زید نے زمانہ اختلاط عقل سے پہلے بیان کیاہے۔ت)فسوی نے کہا:اختلط فی کبرہ[3] (اس کو بڑھاپے میں اختلاط ہو گیاتھا۔ت) پھرہرجمعہ کو نماز کے لئے شہریعنی بصرہ میں آنا اور نمازپڑھ کر پلٹ جانادلیل واضح ہے  


 

 



[1] التمہید لابن عبدالبر عبداﷲ بن عامربن ربیعۃ رقم ۱ المکتبۃ القدوسیہ لاہور ۶ /۱۵۔۲۱۴

[2] میزان الاعتدال ترجمہ علی بن زید ۵۸۴۴ دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۱۲۷

[3] میزان الاعتدال ترجمہ علی بن زید ۵۸۴۴ دارالمعرفۃ بیروت ۳ /۱۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن