دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

نمودہ اندنیست ولہٰذا دراحادیث بہ لفظ وبا وموت عام مذکورشدہ واگرچہ بلفظ طاعون نیز واقع شدہ امامرادمعنی وباست وغلط کردہ کہ طاعون رابرمصطلح اطباء حمل کردہ ودر غیرآں فرار مباح داشتہ واگر فرضا برہمیں معنی محمول باشد فردے ازوبا خواہد بود نہ مخصوص بآں وایں قائل آں احادیث را کہ دروے لفظ وبا وموت عام واقع شدہ چہ خواہد گفت۔ نسأل اﷲ العافیۃ[1]۔

ذکرکیاگیا اگرچہ لفظ طاعون بھی وارد ہواہے لیکن اس میں بھی وبا کے معنی مراد ہیں۔لہٰذا یہ غلطی ہوگئی کہ طاعون کو طبیبوں کی خصوصی اصطلاح پرقیاس کرلیاگیا اس لئے دوسری وبائی امراض سے بھاگنا مباح سمجھاگیا،اگربالفرض اسی معنی پر بھی کلام کومحمول کیاجائے تو پھر وہ ازقسم وبا ہوجائے گا نہ کہ اس معنی کے ساتھ مخصوص۔لہٰذا یہ قائل ان حدیثوں کے متعلق کیاکہے گا کہ جن میں لفظ وبا اور موت عام کے الفاظ مذکور ہوئے ہیں۔ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت کاسوال کرتے ہیں۔(ت)

فائدہ: امام احمدمسند اور ابن سعد طبقات میں ابوعسیب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسندصحیح روایت کرتے ہیں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اتانی جبرئیل بالحمی والطاعون فامسکت الحمی بالمدینۃ وارسلت الطاعون الی الشام فالطاعون شھادۃ لامتی ورحمۃ لھم ورجس علی الکافرین[2]۔

میرے پاس جبرئیل امی علیہ الصلٰوۃ والتسلیم بخار اور طاعون لے کرحاضرہوئے میں نے بخار مدینہ طیبہ میں رہنے دیا اور طاعون ملك شام کو بھیج دیا،تو طاعون میری امت کے لئے شہادت ورحمت اور کافروں پرعذاب ونقمت ہے۔

صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ کومعلوم تھا کہ طاعون کو ملك شام کاحکم ہوا ہے اور بلادشام فتح کرنے تھے لہٰذا صدیق اکبررضی اﷲ تعالٰی عنہ جو لشکرملك شام کو روانہ فرماتے اس سے دونوں باتوں پریکساں بیعت وعہدوپیمان لیتے،ایك یہ کہ دشمنوں کے نیزوں سے نہ بھاگنا،دوسرے یہ کہ طاعون سے نہ بھاگنا،امام مسدد استاذ امام بخاری ومسلم اپنی مسند میں ابوالسفر سے روایت کرتے ہیں:

قال کان ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اذا بعث الی الشام بایعھم علی

ابوالسفر نے کہا حضرت ابوبکرصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ جب کوئی لشکر ملك شام روانہ فرماتے تو ان سے

 


 

 



[1] اشعۃ اللمعات کتاب الجنائز باب عیادۃ المریض الفصل الاول مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۳۸۔۶۳۷

[2] مسندامام احمد عن ابی عسیب رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن