دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اسی طرح حدیقہ ندیہ میں نقل فرمایا اور مقرر رکھا،اور جب مطمح نظرفرار عن الطاعون ہے نہ کہ عن البلد تو یہ بحث کہ فنائے شہر بھی مثل جمعہ اس حکم میں داخل ہے یامثل سفرخارج محض طاعون سے بھاگنے کے لئے جو نقل وحرکت ہو سب زیرنہی ہے اگرچہ مضافات خواہ فناخواہ شہر کی شہرمیں۔

رابعًا: نظرکیجئے توخود یہی حدیث فیمکث فی بلدہ(پھر وہ اپنے شہر میں ٹھہرارہے۔ت)محلات شہر ہی میں تجویز فرار سے صریح ابافرمارہی ہے اس میں فقط اتناہی نہ فرمایا کہ شہرمیں رہے بلکہ صاف ارشاد ہوا:

یمکث فی بلدہ صابرا محتسبا یعلم انہ لایصیبہ الا ماکتب اﷲ لہ [1]۔

وہ اپنے شہر میں اﷲ تعالٰی سے اجروثواب کی امید رکھتے ہوئے اور یہ جانتے ہوئے کہ اسے وہی کچھ پہنچے گا جو اﷲ تعالٰی نے اس کے مقدر میں لکھ دیا ہے،صبرکادامن تھامے ہوئے ٹھہرارہے(ت)

اپنے شہرمیں تین وصفوں کے ساتھ ٹھہرے:اوّل صبرواستقلال،دوم تسلیم وتفویض ورضا بالقضاء پرطلب ثواب،سوم یہ سچا اعتقاد کہ بے تقدیرالٰہی کوئی بلانہیں پہنچ سکتی۔اب اس کے حال کو اندازہ کیجئے جس کے شہر کے ایك کنارے میں طاعون واقع ہو اور وہ اس کے خوف سے گھرچھوڑ کر دوسرے کنارے کو بھاگ گیا کیا اسے ثابت قدم وصابر ومستقل وراضی بالقضاء کہاجائے گا،وہ ایساہوتا توکیوں بھاگتا،شہرمیں اس کا قیام صبر و رضا کے لئے نہیں بلکہ اس لئے کہ یہ کنارئہ شہرہنوز محفوظ ہے کل اگر یہاں بھی طاعون آیا تو اسے یہاں سے بھی بھاگتے دیکھ لینا،اگراب بیرون شہر جاکرپڑا اور وہاں بھی وباپہنچی تومضافات کوبھی چھوڑ کردوسری ہی بستی میں دم لے گا پھرصابرًا محتسبًا کہاں صادق آیا۔

خامسًا: سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرار عن الطاعون کو جس کامماثل فرمایا یعنی جہاد سے بھاگنا اسی کے ملاحظہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ شہرچھوڑ کر دوسرے شہر کو چلے جانے ہی پرفرار محصورنہیں کیا اگرامام مسلمانان بیرون شہر کفار سے جہاد کررہاہو اور کچھ لوگ مقابلہ سے بھاگ کراپنے گھروں میں جابیٹھیں توفرار نہ ہوگا ضرور ہوگا بلکہ گھروں میں جابیٹھنا درکنار اگرمعرکہ سے بھاگ کر اسی میدان کے کسی پہاڑ یاغار میں جاچھپے ضرورعار فرار نقدوقت ہوگی کہ میدان کارزار توہرطرح چھوڑا اور مقابلہ کفار سے منہ موڑا،نص قرآنی اس پردلیل صریح ہے:

قال اﷲ عزوجل " اِنَّ الَّذِیۡنَ

اﷲ تعالٰی غالب اور بڑی ذات کا ارشاد ہے بیشك تم

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الانبیاء باب حدیث الغار قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۴۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن