دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حدیث بخاری میں فی بلدہ اور حدیث احمد میں فی بیتہ برسبیل تنازع یمکث ویقع دونوں سے متعلق ہیں امام عینی عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری میں فرماتے ہیں:

قولہ فی بلدہ مماتنازع الفعلان فیہ اعنی قولہ یقع وقولہ فیمکث [1]۔

ان کاارشاد"فی بلدہ"اس میں تنازع فعلین(یعنی یمکث اور یقع جو دو فعل ہیں)ان کافی بلدہ جارمجرور میں تنازع ہے اس ہرایك چاہتاہے کہ وہ میرے ساتھ متعلق ہو۔(ت)

تودونوں روایتوں کامطلب یہ ہوا کہ جس کے شہر میں طاعون واقع ہو وہ شہر سے نہ بھاگے اور جس کے خود گھر میں واقع ہو وہ اپنے گھر سے نہ بھاگے اور حاصل اسی طرف رجوع کرگیا کہ طاعون سے نہ بھاگے،شہریاگھر سے بھاگنا لذاتہٖ ممنوع نہیں،اگرکوئی ظالم جبّارشہر میں ظلمًا اس کی گرفتاری کوآیا اور یہ اس سے بچنے کو شہر سے بھاگ گیا ہرگز مواخذہ نہیں اگرچہ زمانہ طاعون ہی کا ہو کہ یہ بھاگنا طاعون سے نہ تھا بلکہ ظلم ظالم سے،اور اﷲ عزوجل نیت کوجانتاہے،ولہٰذا حدیث عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں ارشاد ہوا:

اذا وقع بارض وانتم بھا فلا تخرجوا فرارا منہ[2]۔

جب کسی جگہ طاعون واقع ہو اور تم وہاں موجود ہو توطاعون سے بھاگ کرکہیں باہر دوسری جگہ نہ جاؤ۔(ت)نہ کہ منہا (یعنی جائے طاعون سے۔ت)

اور حدیث اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہماروایت تامہ شیخین میں اس کے مثل اور روایت مسلم میں یوں آئی:

فلاتخرجوا فرارا منہ [3]۔

جائے طاعون سے باہر نہ جاؤ اس سے بھاگتے ہوئے(ت)

لاجرم شرح صحیح مسلم میں ہے:

اتفقوا علٰی جوازالخروج بشغل وغرض غیر الفرار و دلیلہ صریح الاحادیث[4]۔

اہل علم کا اس پر اتفاق ہے،بھاگنے کے علاوہ کسی دوسرے شغل اور غرض کے لئے مقام طاعون سے باہر نکلنا جائزہے اور اس کے ثبوت میں صریح احادیث ہیں۔(ت)

 


 

 



[1] عمدۃ القاری شرح البخاری کتاب الطب باب اجرالصابرین فی الطاعون ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ۲۱ /۲۶

[2] صحیح البخاری کتاب الطب باب مایذکر فی الطاعون قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۵۳

[3] صحیح مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطیرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۲۸

[4] شرح مسلم للنووی کتاب السلام باب الطاعون والطیرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن