30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شھیدا والفار منہ کالفار من الزحف [1]۔ |
جو راہ خدا میں سرحد کفار پربلاد اسلام کی حفاظت کے لئے اقامت کرتے ہیں اور جومسلمان اس میں مرے وہ شہید ہوا اور جو اس سے بھاگے وہ کافروں کوپیٹھ دے کربھاگنے والے کی مانند ہو۔ |
معجم اوسط کی روایت یوں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الطاعون شھادۃ لامتی و وخز اعدائکم من الجن،غدۃ کغدۃ البعیر تخرج فی الاباط والمراق من مات فیہ مات شھیدا ومن اقام فیہ کان کالمرابط فی سبیل اﷲ ومن فرمنہ کان کالفار من الزحف[2]۔ |
طاعون میری امت کے لئے شہادت ہے اور وہ تمہارے دشمن جنوں کاکونچاہے اونٹ کے غدود کی طرح گلٹی ہے کہ بغلوں اور نرم جگہوں میں نکلتی ہے جو اس میں مرے شہید مرے اور جو ٹھہرے وہ راہ خدا میں سرحدکفار پر بانتظار جہاداقامت کرنے والے کی مانند ہے اور جو اس سے بھاگ جائے جہاد سے بھاگ جانے کے مثل ہو۔ |
اقول:(میں کہتاہوں)اوّلًا: ان تمام الفاظ حدیث میں صرف طاعون سے بھاگنے پر وعیدشدید اور صبرکئے ٹھہرے رہنے کی ترغیب وتاکید ہے،شہریامحلے یاحوالی شہر وغیرہ کی کچھ قیدنہیں،تو جونقل وحرکت طاعون سے بھاگنے کے لئے ہوگی اگرچہ شہرہی کے محلوں میں وہ بلاشبہہ اس وعید وتہدید کے نیچے داخل ہے۔
ثانیًا: حدیث ام المومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے مروی صحیح بخاری شریف،مسند امام احمد رحمہ اﷲ تعالٰی میں بسندصحیح برشرط بخاری ومسلم برجال بخاری جلد ششم آخر ص۲۵۱ واول ۲۵۲ میں یوں ہے:
|
حدثنا عبدالصمد ثنا داؤد یعنی ابن ابی الفرات ثنا عبداﷲ بن بریدۃ عــــــہ عن یحیی بن یعمر |
(ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا(اس نے کہا)ہم سے داؤد ابن ابی الفرات نے بیان کیا(اس نے کہا)ہم سے عبداﷲ بن ابی بریدہ نے |
|
عــــــہ: وقع ھٰھنا فی نسخۃ المسند المطبوعۃ ابن ابی بریدہ والصواب ابن بریدۃ کما ذکرنا ۱۲منہ۔ |
مسند احمد کے مطبوعہ نسخہ میں ابن ابی بریدہ لکھاہے مگردرست ابن بریدہ ہے جیسا کہ ہم نے بیان کیاہے ۱۲منہ(ت) |
[1] الترغیب والترھیب الترھیب من ان یموت الانسان الاسنان الخ حدیث ۲۵ مصطفی البابی مصر ۲ /۳۳۸،مجمع الزوائد کتاب الجنائز باب فی الطاعون والثابت دارالکتب بیروت ۲ /۳۱۵
[2] المعجم الاوسط حدیث ۵۵۲۷ مکتبۃ المعارف الریاض ۶ /۲۴۹،کنزالعمال بحوالہ طس حدیث ۲۸۴۳۷ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۰ /۸۷ و۸۸،جامع الصغیر بحوالہ طس حدیث ۵۳۳۳ دار الکتب العلمیہ بیروت ۲ / ۳۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع