دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

بن حوشب قال فیھا فقام شرحبیل بن حسنۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فقال واﷲ لقد اسلمت وان امیرکم ھذا اضل من جمل اھلہ فانظروا مایقول قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا وقع بارض وانتم بھا فلاتھربوا فان الموت فی اعناقکم واذا کان بارض فلاتدخلوھا فانہ یحرق القلوب[1]۔

کے لئے ایك دوسرا طریق شہربن حوشب کے حوالے سے ہے چنانچہ اس میں فرمایا پھرشرحبیل بن حسنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا خدا کی قسم میں اسلام لایا جبکہ تمہارا یہ امیر اپنے گھر کے اونٹ سے بھی زیادہ بھٹکاہواہے پھر دیکھو وہ کیاکہتاہے۔حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا جب طاعون کسی جگہ واقع ہوجائے اور تم وہاں موجود ہو تو وہاں سے نہ بھاگو کیونکہ موت تمہاری گردنوں میں لٹك رہی ہے،اور جب طاعون کہیں پھوٹ پڑے تووہاں نہ جاؤ کیوں وہ دلوں کو جلادیتاہے(ت)

بعض لوگ اسے امیرالمومنین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی طرف نسبت کردیتے ہیں مگرامیرالمومنین خود فرماتے ہیں کہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ میں طاعون سے بھاگا،الٰہی! میں اس تہمت سے تیرے ہاں براءت کرتاہوں۔امام اجل طحاوی روایت فرماتے ہیں:

عن زید بن اسلم عن ابیہ قال قال عمر بن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ اللّٰھم ان الناس زعموا انی فررت من الطاعون وانا ابرأ الیك من ذٰلك ھذا[2] مختصر۔

اسلم کے بیٹے زیدنے اپنے والد اسلم سے روایت کی،اس نے کہا امیرالمومنین جناب عمربن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:"یااﷲ! لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ میں طاعون سے بھاگاہوں،میں اس الزام سے تیری بارگاہ میں براءت کااعلان کرتاہوں"۔یہ مختصر ہے۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے طاعون سے بھاگنا حرام فرمایا اس میں کوئی تخصیص شہروبیرون شہر کی نہیں،جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث امام احمدوامام الائمہ ابن خزیمہ کے یہاں یوں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الفار من الطاعون کالفار من الزحف

طاعون سے بھاگنے والاایساہے جیسا جہاد میں

 


 

 



[1] کنزالعمال حدیث ۱۱۷۵۷ موسسۃ الرسالہ بیروت ۴ /۶۰۴

[2] شرح معانی الآثار کتاب الکراھۃ باب الاجتناب من ذی الطاعون الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /۴۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن