30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و انت اضل من حمار اھلك قال عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہ صدقت قال معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ لعمرو بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ کذبت لیس بالطوفان ولابالرجز ولکنھا رحمۃ ربکم ودعوۃ نبیکم وقبض الصالحین قبلکم[1] الحدیث ورواہ الامام الطحاوی فی شرح معانی الاثار من حدیث شعبۃ عن یزید بن حمیر قال سمعت شرحبیل بن حسنۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ یحدث عن عمرو بن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان الطاعون وقع بالشام فقال عمرو تفرقوا عنہ فانہ رجز فبلغ ذٰلك شرحبیل بن حسنۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فقال قد صحبت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فسمعتہ یقول انھا رحمۃ ربکم ودعوۃ نبیکم وموت الصالحین قبلکم فاجتمعوالہ ولاتفرقوا علیہ فقال عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہ صدق[2] وللحدیث طریق اخری عن شھر |
کے ساتھ وقت گزاراہے تم تواپنے گھروالوں کے گدھے سے بھ زیادہ بھٹکے ہوئے ہو۔حضرت عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا آپ نے سچ کہاہے۔حضرت معاذرضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضرت عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے فرمایا آپ نے غلط کہا نہ یہ طوفان ہے اور نہ عذاب بلکہ یہ تمہارے پروردگار کی رحمت اور تمہارے نبی کی دعاہے اور تم سے پہلے نیك لوگوں کی موت ہے(الحدیث)امام طحاوی نے شرح معانی الآثار میں شعبہ کی حدیث یزیدبن حمیر کے حوالے سے روایت فرمائی،فرمایا میں نے حضرت شرحبیل بن حسنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سنا کہ وہ حضرت عمروبن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے بیان کرتے تھے،ملك شام میں طاعون واقع ہوا تو حضرت عمرو بن عاص نے لوگوں سے فرمایا کہ اس سے منتشرہوجاؤ اور بکھرجاؤ کیونکہ یہ عذاب ہے،جب شرحبیل بن حسنۃ تك یہ خبر پہنچی تو ارشادفرمایا میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت میں رہاہوں میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سناہے کہ وہ تمہارے رب کی رحمت،تمہارے نبی کی دعا اور تم سے پہلے نیك لوگوں کی موت ہے لہٰذا اس کے لئے جمع ہوجاؤ اور اس سے متفرق و منتشرنہ ہو۔اس پرحضرت عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا سچ ہے۔حدیث |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع