دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

من رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الطاعون رجز ارسل علی بن اسرائیل اوعلی من کان قبلکم فاذا سمعتم بہ بارض فلاتقدموا علیہ واذ وقع بارض وانتم بھا فلاتخرجوا فرار منہ[1]۔

وہ حضرات اسامہ بن زید سے پوچھ رہے تھے کہ آپ نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے طاعون کے متعلق کیا سنا،یہ کہ طاعون ایك عذاب ہے جو بنی اسرائیل یا ان سے پہلے لوگوں پربھیجاگیا لہٰذا جب تم اس کے بارے میں سنو کہ فلاں زمین میں پھیل گیا ہے تو وہاں نہ جاؤ اور جس جگہ تم مقیم ہو وہاں طاعون پیداہوجائے تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے باہر نہ جاؤ اور(جگہ قیام)نہ چھوڑو۔(ت)

اور اس کے بعد خود اسے حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں:

ای یرسل ارسالا ثقۃ بروایۃ اسامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

یعنی ارسال فرماتے ہوئے حضرت اسامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی روایت پراعتماد کرتے ہوئے(ت)

صحیح مسلم شریف میں بعد ذکرحدیث اسامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہے:

وحدثنیہ وھب بن بقیۃ فذکر بسندہ عن ابراھیم بن سعد بن مالك عن ابیہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بنحوحدیثھم[2]۔

مجھ سے وہب بن بقیہ نے بیان کیاپھر اس نے اپنی سند سے ان کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی(اور سند یہ ہے)ابراہیم بن سعد بن مالك کے حوالہ سے اس نے اپنے والدگرامی سعد بن مالك کے حوالہ سے انہوں نے خود حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم سے روایت فرمائی۔(ت)

تو دو ایك صحابہ سے جو اس کا خلاف مروی ہوا اطلاع حدیث سے پہلے تھا جیسے عمروبن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ طاعون سے بہت خوب کرتے لوگوں کومتفرق ہوجانے کی رائے دی معاذبن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے کہ اعلم الناس بالحلال والحرام وامام العلماء یوم القیام(جو سب لوگوں سے زیادہ حلال وحرام کو جاننے والے ہیں اور قیامت کے دن علمائے کرام کے امام ہوں گے۔ت)ہیں ان کا رَدّ شدید کیا اور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث بیان کی اور شرحبیل بن حسنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کاتب وحی نے نہایت شدت سے رَد کیا اور فرار عن الطاعون سے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کامنع فرمانا روایت کیا،عمروبن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الانبیاء باب منہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۴۹۴،صحیح مسلم کتاب السلام باب الطاعن والطیرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۲۸

[2] صحیح مسلم کتاب السلام باب الطاعن والطیرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن