30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واتباعھم قول الصحابی فیما یمکن فیہ الرأی ملحق بالسنۃ لغیرہ لابمثلہ ونفاہ الکرخی و جماعۃ وفیما لا یدرك بالرأی فعند اصحابنا اتفاق فلہ حکم الرفع [1]اھ ملتقطا۔ |
ان کے تابعین(موافقین)فرماتے ہیں کسی صحابی کا قول اگر ایسے معاملہ میں ہو جس میں رائے ممکن ہو تو وہ دوسروں کے لئے سنت سے ملحق ہے نہ کہ خود اس کے لئے،لیکن امام کرخی اور ایك گروہ نے اس کی نفی کی،اور اگر کسی معاملہ کا ادراك رائے کے ساتھ نہ ہوسکے تو اس پرہمارے اصحاب کااتفاق ہے یہ کہ وہ حدیث مرفوع کے حکم میں ہےاھ ملتقطًا(ت) |
یہ اجمالی کلام ہے اور نظرمجتہد کے لئے ہے اورحدیث طاعون اسی قبیل سے ہے جس کا بعض بلکہ اکثرصحابہ پربھی مخفی رہناجائے عجب نہ تھا جیسا کہ حدیث صحیحین سے ثابت ہے کہ جب امیرالمومنین فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو راہ شام میں خبرملی کہ وہاں طاعون ہے صحابہ کرام میں پہلے مہاجرین عظام پھرانصار کرام پھرمشائخ قریش مہاجرین فتح مکہ کو بلاکر مشورے لئے سب نے اپنی اپنی رائے ظاہر کی مگر کسی کو اس بارے میں ارشاد اقدس سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم معلوم نہ تھا،نہ خود امیر المومنین کے علم میں تھا یہاں تك کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ اس وقت اپنے کسی کام کو تشریف لے گئے تھے انہوں نے آکر ارشاد والابیان کیا اور اسی پر عمل کیاگیا [2]۔یونہی صحیحین کی حدیث سے ثابت کہ سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ احدالعشرۃ المبشرہ کو یہ ارشاد اقدس کہ جب دوسری جگہ طاعون ہونا سنو وہاں نہ جاؤ اور جب تمہارے یہاں پیداہو تو وہاں سے نہ بھاگو،معلوم نہ تھا،یہاں تك کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے محبوب ابن المحبوب اور سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے سامنے کے بچے ہیں انہیں یہ حدیث سنائی بلکہ صحیحین سے یہ بھی ثابت کہ سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ان سے سوال کرکے اس کا علم حاصل فرمایا۔
|
فقد اخرجا عن عامر بن سعدبن ابی وقاص عن ابیہ انہ سمعہ یسأل اسامۃ بن زید ماذاسمعت |
بخاری ومسلم نے عامر بن سعد عن ابیہ سے تخریج فرمائی ہے کہ انہوں نے اپنے والد بزرگوار حضرت سعد ابن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے خود سنا کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع