دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ "[1]

بات پر ایك دوسرے کے مددگار ہیں بھلائی کاحکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں۔

گنہگار اپنی جان کوگرفتار عذاب کرتاہے اور گناہ کی ترغیب دینے والا خود عذاب میں پڑا اور دوسرے کو بھی عذاب میں ڈالنا چاہتاہے جتنے اس کی بات پرچلتے ہیں سب کاوبال اُن سب پر اور اُن کے برابر اس اکیلے پرہوتاہے، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من دعا الی ھدی کان لہ من الاجر مثل اجور من اتبعہ لاینقص ذٰلك م اجورھم شیئا ومن دعا الی ضلالۃ کان علیہ من الاثم مثل اثام من اتبعہ لاینقص ذٰلك من اٰثامھم شیئا۔رواہ الائمۃ احمد[2] والستۃ الاالبخاری عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

جوسیدھے راستے کی طرف بلائے جتنے اس کی پیروی کریں سب کے برابرثواب پائے اور ان کے ثوابوں میں کچھ کمی نہ ہو،اور جوگمراہی کی طرف بلائے جتنے اس کے کہے پرچلیں سب کے برابر اس پر گناہ ہو اور ان کے گناہوں میں کچھ کمی نہ ہو(ائمہ کرام مثلًا امام احمد نے اور بخاری کے علاوہ ائمہ ستہ (مسلم،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ اور نسائی)نے اسے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ کے حوالہ سے روایت کیاہے۔ت)

اور جب طاعون سے فرارکبیرہ ہے تو لوگوں کو اس کی ترغیب دینی سخت ترکبیرہ،اور دونوں فاسق ہیں،اور غالبًا اعلان بھی نقد وقت اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نمازمکروہ تحریمی۔ غنیہ میں ہے:

لوقدموا فاسقا یاثمون[3]۔

اگرلوگ فاسق کو(امامت کے لئے)آگے کریں تو سب گناہگار ہوں گے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۹ /۷۱

[2] مسنداحمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۹۷،صحیح مسلم کتاب العلم باب من سنّ سنۃ حسنۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۴۱،سنن ابی داؤد کتاب السنۃ ۲ /۲۷۹ و جامع الترمذی ابواب العلم ۲ /۹۲،سنن ابن ماجہ باب من سنّ سنۃ الخ ص۹۱

[3] غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلّی فصل فی الامامۃ وفیہا مباحث سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن