دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

 

 

بہرحال اس جگہ سے بھاگناجائزنہیں اور یہ کسی جگہ وارد نہیں ہوا،لہٰذا جو کوئی(اس سے)بھاگے توگناہگار ہوگا اور مرتکب کبیرہ اور مردود ہوگا۔ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت چاہتے ہیں۔(ت)

شرح مشکوٰۃ علامہ طیبی میں زیرحدیث مذکور ہے:

شبہ بہ ای بالفرار من الزحف فی ارتکاب الکبیرۃ [1]۔

جنگ سے بھاگ جانے کے ساتھ طاعون سے بھاگ جانے کو تشبیہ ارتکاب کبیرہ کی وجہ دی گئی(ت)

شرح مؤطا میں ہے:

قال ابن خزیمۃ انہ من الکبائر التی یعاقب اﷲ تعالٰی علیھا ان لم یعف[2]۔

محدث ابن خزیمہ نے فرمایا:طاعون سے بھاگ جانا ان کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ جن پر اﷲ تعالٰی عذاب دیتاہے جبکہ وہ معاف نہ فرمائے۔(ت)

صغیرہ پراصرار اسے کبیرہ کردیتاہے اور کبیرہ پر اصرار اور سخت ترکبیرہ۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لاصغیرۃ مع الاصرار۔رواہ فی مسند[3] الفردوس عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

کوئی گناہ اصرار کے بعد صغیرہ نہیں رہتا(محدث دیلمی نے مسند الفردوس میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے اسے روایت کیاہے۔ت)

فرار کی ترغیب دینے والا فرارکرنے والے سے اشد وبال میں ہے نفس گناہ میں احکام الٰہیہ سے معارضہ ومخالفت کی وہ شان نہیں جوبرعکس حکم شرع نہی عن المعروف وامربالمنکر میں ہے۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" اَلْمُنٰفِقُوۡنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُہُمۡ مِّنۡۢ بَعْضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالْمُنۡکَرِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوۡفِ"[4] الی قولہ عزوجل" وَالْمُؤْمِنُوۡنَ

منافق مرد اور منافق عوتیں آپس میں ایك ہیں برائی کاحکم دیتے اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں آپس میں دینی

 


 

 



[1] شرح الطیبی علی مشکوٰۃ المصابیح کتاب الجنائز عیادۃ المریض ادارۃ القرآن کراچی ۳ /۳۲۲

[2] شرح الزرقانی مؤطا الامام مالك باب ماجاء فی الطاعون تحت حدیث ۱۷۲۲ دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۲۴۲

[3] الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۷۹۴۴ عن ابن عباس دارالکتب العلمیہ بیروت ۵ /۱۹۹

[4] القرآن الکریم ۹ /۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن