دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وَبِئْسَ الْمَصِیۡرُ ﴿۱۶"[1]

دوزخ ہے اور کیا بری جائے بازگشت ہے۔

امام ابن حجر مکی زواجر عن اقتراف الکبائر میں فرماتے ہیں:

الکبیرۃ التاسعۃ والتسعون بعد الثلثمائۃ الفرار من الطاعون [2]۔

تین سوکبیرہ گناہوں کے بعد ننانوے نمبر پرطاعون سے بھاگنا کبیرہ گناہ ہے۔(ت)

اسی میں بعد ذکرحدیث مذکور بتخریج ترمذی وابن حبان وغیرہما فرمایا:

القصد بھٰذا التشبیہ انما ھو زجرالفار والتغلیظ علیہ حتی ینزجرولایتم ذٰلك الا ان کان کبیرۃ کالفرار من الزحف[3]۔

اس تشبیہ سے مقصود طاعون سے بھاگنے والے کی سرزنش اور اس پرسختی کرناہے تاکہ وہ اس سے باز آجائے،اور یہ بات اس کے کبیرہ گناہ ہونے کے بغیرپوری نہیں ہوسکتی جیسے جنگ سے بھاگنا۔(ت)

مولانا شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اﷲ تعالٰی شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں:

ضابطہ در وباء ہمیں ست کہ درانجاکہ ہست نباید رفت و ازانجاکہ باشد نباید گریخت اگرچہ گریختن دربعض مواضع مثل خانہ کہ دروے زلزلہ شدہ یاآتش گرفتہ یانشستن در زیر دیوارے کم خم شدہ نزد غلبہ ظن بہلاك آمدہ است امادرباب طاعون جزصبر نیامدہ مگرگریختن تجویزنیافتہ وقیاس ایں برآں مردود وفاسد است کہ آنہا از قبیل اسباب عادیہ اند وایں از اسباب وہمی وبرہر تقدیرگریختن ازانجاجائزنیست وہیچ جا وارد نشدہ وہرکہ بگریز وعاصی ومرتکب کبیرہ ومردودست نسأل اﷲ العافیۃ[4]۔

وباء میں قاعدہ کلیہ یہ ہےکہ جہاں ہو(یعنی جہاں وباء پھوٹ پڑے)وہاں نہ جائے اور جس جگہ بندہ موجود ہو اور وہاں وباء کی صورت بن جائے تو وہاں سے نہ بھاگے اگرچہ بعض مقامات مثلًا وہ گھر جوزلزلے کاشکار ہورہاہو یاجس میں آگ لگ گئی ہو یاگرنے والی دیوار کے نیچے کھڑا ہو تو ان تمام مقامات سے ہلاکت کے غالب گمان وامکان کے پیش نظر بھاگ جانے کی اجازت ہے۔لیکن طاعون کے باب میں سوائے صبر کےکچھ نہیں کرناچاہئے،لہٰذا وہاں سے بھاگنے کی تجویز نہیں دی گئی۔پس اس کو اس پرقیاس کرنامردود اور فاسد ہے کہ وہ اسباب عادیہ کے قبیل سے ہے اور یہ اسباب توہم سے ہے

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۸ /۱۶

[2] الزواجر لابن حجر مکی الکبیرۃ التاسعۃ والتسعون بعد الثلاثمائۃ دارالفکر بیروت ۲ /۲۸۵

[3] الزواجر لابن حجر مکی الکبیرۃ التاسعۃ والتسعون بعد الثلاثمائۃ دارالفکر بیروت ۲ /۲۸۸

[4] اشعۃ المعات شرح المشکوٰۃ کتاب الجنائز باب عیادۃ المریض مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۶۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن