30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷)مسمّی ناقل،طاعون سے فرار کو بمقابلہئ حدیث حرمت فرار عن الطاعون،جائزہی نہیں بلکہ بلادلیل شرعی احسن سمجھتاہے شرعًا وہ کیساہے؟
(۸)بمقابلہ حدیث صحیح کے کسی صحابی کا قول یا فعل جومخالف حدیث صحیح کے ہو کیا اصول احکام شریعت کے اعتبار سے قابل تقلید یاعمل ہوگا،قولی حدیث کے مقابلہ میں کیاصحابی کے فعل کو ترجیح دی جائے گی؟
(۹)بخیال حفظ صحت بخوف طاعون طاعونی آبادی سے فرار کرکے اسی کے مضافات میں یعنی آبادی سے کم وبیش ایك میل کے ایسے فاصلے پرچلاجانا جوآبادی کے اکثر ضروریات کوپوری کرتا ہو جس کو فنا کہتے ہیں کیاداخل فرارعن الطاعون ہوگا جس کی ممانعت وحرمت حدیث عبدالرحمن بن عوف سے جوبخاری جلد رابع باب مایذکر فی الطاعون میں مروی ثابت ہے،اگر یہ خروج داخل فرار عن الطاعون ہوگا تو کیوں،جبکہ بخاری جلد رابع باب اجرالصابر فی الطاعون میں حضرت عائشہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ اگر کسی کے گاؤں میں طاعون ہو اور وہ اپنے شہرمیں استقلال سے ٹھہرارہے تو اس کو اجرشہید کاہوگا،اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عبدالرحمن بن عوف کی حدیث میں شہرطاعون سے فرار کی ممانعت ہے نہ یہ کہ شہر طاعون کے اندرخروج نہ کیا جائے کیونکہ اگر شہر کے اندربھی خروج کی ممانعت ہوتی تو حدیث عائشہ میں صرف استقلال فی البلد سے اجرشہادت نہ ہوتا بلکہ استقلال فی البیت سے ہوتا،اور فنا میں نمازجمعہ کی اجازت سے معلوم ہوتا ہے کہ فنائے شہربھی شہرہے پس شہرمیں خروج کرنا کیونکر داخل فرارہوگا کیونکہ بدلیل اجازت جمعہ درفنائے شہر شہر ثابت ہوچکاہے اور فحوائے حدیث عائشہ سے شہر کے اندر خروج کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی اور اگر یہ خروج میں داخل نہ ہوگا تو کیوں؟ جبکہ مسافر کو موضع اقامت کی عمارات سے نکلنے پر فورًا قصرواجب ہوجاتاہے جیسا کہ کتب فقہ سے ثابت ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ شہر کااطلاق محض عمارات پرہوتاہے نہ کہ فنائے عمارات پر،اور اس صورت میں حدیث عائشہ کایہ مفہوم ہوگا کہ شہر کی عمارات سے خروج نہ کیاجائے۔پس احد الامرین کے اختیارکرنے سے دوسرے کا کیاجواب ہوگا،حدیث عائشہ کاصحیح مفہوم کیاہوگا،صورت اول یا آخر،ہرایك سوال کا جواب نمبروار مدلل ومفصل مع حوالہ کتب عنایت فرمائیے۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب :
|
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم الحمدﷲ الذی حمدہ للنجاۃ |
اﷲتعالٰی کے بابرکت نام سے شروع جونہایت رحم کرنے وبے حدمہربان ہے،تمام خوبیاں اﷲ تعالٰی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع