30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیسرالماعون للسکن فی الطاعون ۱۳۲۵ھ
(طاعون کے دوران گھرمیں ٹھہرنے والوں کےلئے بھلائی کو آسان کرنا)
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
مسئلہ ۸۵ تا ۹۳:ازقصبہ نگرام ضلع لکھنو مرسلہ مولوی محمدنفیس صاحب ولد جناب محمد ادریس صاحب ۶صفر۱۳۲۵ھ
علمائے شریعت محمدیہ کا مسائل ذیل میں کیاحکم ہے:
(۱)طاعون کے خوف سے مقام خوف سے فرارکرنا کیساہے؟
(۲)درصورت جوازفرار،حدیث فرار عن الطاعون(جوبخاری میں عبدالرحمن بن عوف سے مروی ہے)کے کیامعنی ہوں گے؟
(۳)درصورت عدم جواز،فرار عن الطاعون کس درجے کی معصیت ہے،کبیرہ یاصغیرہ؟
(۴)گناہ کبیرہ یاصغیرہ پراصرار کرنے والا شرعًا کیساہے؟
(۵)طاعون سے جان کے خوف سے فرار کرنے والے یافرار کی ترغیب دینے والے کے پیچھے نمازپڑھنا کیساہے؟
(۶)درصورت عدم جواز فرار عن الطاعون،سے فرارکرنے والا اور ترغیب دینے والا ایك درجہ میں معصیت کے مرتکب ہوں گے یاکم زیادہ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع