دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

قول النفاۃ فان الاسباب العادیۃ یستوی فیھا الاقویاء والضعفاء فلایلتئم ھذا علی قول المثبتین اما علی قول النفاۃ واضح انہ لاعدوی حقیقۃ وانما الخشیۃ ان یتوھمھا من ابتلی بقدروھذا لایخشی منہ علی الذین اٰمنوا وعلی ربھم یتوکلّون جعلنا اﷲ تعالٰی منھم بفضل رحمتہ بھم اٰمین!

والوں کے قول کی صحت پر پہلی دلیل ہے کیونکہ عادی اسباب میں قوی اور ضعیف برابر اورمساوی ہوتے ہیں لہٰذا اثبات کرنے والوں کے قول سے یہ موافقت اور مطابقت واضح ہے کیونکہ ان کے نزدیك تودرحقیقت کسی مرض میں تعدیہ ہے ہی نہیں،ہاں البتہ اس بات کاخطرہ واندیشہ رکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تقدیرالٰہی کی بناپر مرض میں مبتلا ہوجائے تو اسے تعدیہ کا وہم ہوجائے گا۔(رہا ان حضرات کامعاملہ)جو سچے مومن اور اپنے پروردگار پرکامل یقین وبھروسہ رکھتے ہیں تو ان سے اس قسم کا خوف اور خدشہ نہیں۔اﷲ تعالٰی اپنے فضل ورحمت سے جو ان پرہے ہمیں بھی نوازے اور ان لوگوں میں شامل فرمائے،آمین!(ت)

بالجملہ مذہب معتمد وصحیح ورجیح ونجیح یہ ہے کہ جذام،کھجلی،چیچک،طاعون وغیرہا اصلًا کوئی بیماری ایك کی دوسرے کو ہرگز ہرگز اُڑ کرنہیں لگتی،یہ محض اوہام بے اصل ہیں کوئی وہم پکائے جائے تو کبھی اصل بھی ہوجاتا ہے کہ ارشاد ہوا ہے:انا عند ظن عبدی بی[1] (میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق اس کے پاس ہوتاہوں۔ت)وہ اس دوسرے کی بیماری اسے نہ لگی بلکہ خود اسی کی باطنی بیماری کہ وہم پروردہ تھی صورت پکڑکرظاہرہوگئی۔فیض القدیر میں ہے:

بل الوھم وحدہ من اکبراسباب الاصابۃ[2]۔

بلکہ اکیلا وہم،اسباب رسائی میں سے سب سے بڑاسبب ہے۔(ت)

اس لئے اور نیزکراہت واذیت وخودبینی وتحقیر مجذوم سے بچنے کے واسطے اور نیز اس دوراندیشی سے کہ مبادا اسے کچھ پیداہو اور ابلیس لعین وسوسہ ڈالے کہ دیکھ بیماری اُڑ کرلگ گئی اور اب معاذاﷲ اس امر کی حقانیت اس کے خطرہ میں گزرے گی جسے مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باطل فرماچکے یہ اس مرض سے بھی بدترمرض ہوگا ان وجوہ سے شرع حکیم ورحیم نے ضعیف الیقین لوگوں کوحکم استحبابی دیاہے کہ اس سے دور رہیں۔


 

 



[1] مسند امام احمد بن حنبل عن ابی ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۱۵

[2] فیض القدیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ۱۴۱ دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۱۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن