دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ظاہرکردیاکہ امیرالمومنین خیال عدوٰی کی بیخ کنی فرماتے تھے،نری خاطرمنظورتھی تو اس شدت مبالغہ کی کیاحاجت ہوتی کہ پانی انہیں پلاکر اُن کے ہاتھ سے لے کر خاص اُن کے منہ رکھنے کی جگہ پرمنہ لگاکر خود پیتے،معلوم ہوا کہ عدوٰی بے اصل ہے تو اس فرمانے کا منشاء مثلًا یہ ہوکہ ایسے مریض سے تنفر انسان کاایك طبعی امرہے آپ کافضل اس پرحامل ہے کہ وہ تنفرمضمحل وزائل ہوگیا دوسراہوتا توایسانہ ہوتا۔حدیث سی ویکم کہ تندرست جانوروں کے پاس بیمار نہ لائے جائیں اقول:(میں کہتاہوں۔ت)اس کی وجہ خود حدیث مؤطائے امام مالك وسنن بیہقی نے ظاہرکردی کہ یہ صرف لوگوں کے بُرا ماننے کے لحاظ سے ہے ورنہ بیماری اُڑ کرنہیں لگتی،ولہٰذا ہم نے اس حدیث کو احادیث قسم اول میں شمار بھی نہ کیا۔اب نہ رہیں مگر پانچ حدیثیں اول دوم سوم پنجم دہم اقول: قطع نظر اس سے کہ ان میں دوم کی سندواہی اور سوم کی خود حضرت عبداﷲ بن جعفررضی اﷲ تعالٰی عنہما نے جن کی طرف وہ نسبت کی جاتی تھی تکذیب فرمائی،اور دہم کہ امیرالمومنین سے ایك صحابی جلیل القدرمنجملہ اصحاب بدرومہاجرین سابقین اوّلین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین کی نسبت اس کا صدورسخت مستبعد تھا،متعدد حدیثوں نے اس کا خلاف ثابت کردیا جیسا کہ امیرالمومنین سے مظنون تھا کماسبق ذٰلك کلہ فھذا منقطع باطنا ومعلول غیرمقبول(یہ سب کچھ پہلے گزرچکاہے لہٰذا یہ اندرونی طورپرمنقطع،معلول غیرمقبول ہے۔ت)اُن میں کسی کاحاصل حدیث اول کے حاصل سے کچھ زائد نہیں اور اُن میں وہی صحیح یاحسن ہے تو اسی کی طرف توجہ کافی۔علماء کے لئے یہاں متعدد طریقے ہیں:

اوّل: اس کے ثبوت میں کلام بہ طریقہ امّ المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کاہے جیسا کہ حدیث ہفدہم میں گزرا۔

اقول:طریقتھا رضی اﷲ تعالٰی عنھا معروفۃ فی امثال الاحادیث التی ترد علی خلاف ماعندھا من العلم القطعی المستند الی القراٰن العظیم اوالسماع الشفاھی من حبیب الکریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان تنسب راویھا الی السہو والوھم فی السماع والفھم کما قالت فی حدیث امیرالمومنین عمر

اقول:(میں کہتاہوں)سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کاطریقہ کار اس قسم کی حدیثوں کے رَد میں جو اس علم قطعی کی بناء پرجوان کے نزدیك ثابت شدہ ہے یہ ہے کہ جس کی سندقرآن عظیم یا حضورکریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کے بالمشافہ سماع پرہے مشہورومعروف ہے کہ سماع وفہم میں راوی کی طرف سہوووہم کی نسبت کرتی ہیں جیسا کہ امیر المومنین حضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن