دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مصیبت زدوں کو حقیرسمجھوگے،ایك تو یہ خود حضرت عزّت کو پسندنہیں پھر اس سے ان گرفتاران بلا کو ناحق ایذا پہنچے گی،اور یہ روانہیں۔علامہ مناوی تیسرشرح جامع صغیر میں فرماتے ہیں:

(لاتحدواالنظر)لانہ اذی ان لاتعافوھم فتزدروھم اوتحتقروھم[1]۔

(نظریں جماکرجذامیوں کونہ دیکھو)اس لئے کہ یہ ایذا ہے کہیں تم ان سے گھن نہ کرنے لگو اور ان کو عیب دارسمجھتے ہوئے تحقیرنہ کرنے لگو۔(ت)

علامہ فتنی مجمع بحارالانوار میں فرماتے ہیں:

لاتدیموا النظرالی المجذومین لانہ اذا ادامہ حقرہ و تاذٰی بہ المجذوم[2]۔

نگاہ جماکر جذامیوں کو نہ دیکھو اس لئے کہ یہ ایذا ہے جب کوئی نگاہ جماکرانہیں دیکھے تو انہیں حقیرسمجھے گا اور جذامیوں کو اس طرح تکلیف ہوگی۔(ت)

حدیث ششم میں کہ ان ثقفی سے فرمایا:"پلٹ جاؤتمہاری بیعت ہوگئی"متعدد وجوہ ہیں:

(۱)انہیں مجلس اقدس میں نہ بلایا کہ حاضرین دیکھ کر حقیرنہ سمجھیں۔

(۲)حضار میں کسی کو دیکھ کریہ خیال نہ پیدا ہو کہ ہم ان سے بہترہیں،خودبینی اس مرض سے بھی سخت تربیماری ہے۔

(۳)مریض اہل مجمع کو دیکھ کر غمگین نہ ہوکہ یہ سب ایسے چین میں ہیں اور وہ بلامیں،تو اس کے قلب میں تقدیر کی شکایت پیداہوگی۔

(۴)حاضرین کالحاظ خاطرفرمایا کہ عرب بلکہ عرب وعجم جمہوربنی آدم بالطبع ایسے مریض کی قربت سے بُرا مانتے ہیں نفرت لاتے ہیں۔

(۵)اقول:(میں کہتا ہوں۔ت)ممکن کہ خاطر مریض کالحاظ فرمایا کہ ایسامریض خصوصًا نومبتلا خصوصًا ذی وجاہت مجمع میں آتے ہوئے شرماتاہے۔

(۶)اقول:ممکن کہ مریض رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ہاتھوں سے رطوبت نکلتی تھی تو نہ چاہا کہ مصافحہ فرمائیں،غرض واقعہ حال محل صدگونہ احتمال ہوتاہے حجت عام نہیں ہوسکتا۔ مجمع البحار میں ہے:

ارجع فقد بایعناك انما ردہ

واپس چلے جاؤ بے شك میں نے تمہیں(زبانی)

 


 

 



[1] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث لاتحدوا النظرالی مجذومین مکتبہ امام شافعی الریاض ۲/ ۴۹۱

[2] مجمع بحارالانوار تحت حرف الجیم تحت لفظ"جذام"مکتبہ دارالایمان مدینہ منورہ ۱/ ۳۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن